ایکنا رپورٹ/ «حسین، عالمی عشق»؛ غیر ملکی زائرین کا مرکز/ طلبا کی پرخلوص خدمت+تصاویر

IQNA

ایکنا رپورٹ/ «حسین، عالمی عشق»؛ غیر ملکی زائرین کا مرکز/ طلبا کی پرخلوص خدمت+تصاویر

8:26 - October 31, 2018
خبر کا کوڈ: 3505290
بین الاقوامی گروپ ــ نجف- کربلا کے راستے پر ستون نمبر ۹۷۵ پر غیر ملکی زواروں کے لیے موکب لگایا گیا ہے جہاں «حسین؛ عالمی عشق » مہم میں ممبرسازی کی جارہی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق «حسین عالمی عشق: الحسین الحب العالمی»مہم میں اسپینیش،پاکستانی، افریقن ۔۔۔ زواروں کی ممبرسازی کا عمل جاری ہے جبکہ مذکورہ مہم «الحسین یجمعنا» مہم کا حصہ قرار دیا جاتا ہے۔

 

زواروں میں ہم آہنگی، باہمی اشتراک سے پروگرامز کا انعقاد اور عالمی سطح پر میڈِیا منظم پیغام رسانی کے زریعے پیغام کربلا اور مقصد امام حسین(ع) عام کرانا «حسین عالمی عشق: الحسین الحب العالمی» مہم کا مقصد بتایا جاتا ہے۔

 

ذمہ داروں کے مطابق اس مہم کو امام عالی مقام کے لیے ایک اسٹیج کا عنوان بھی کہا جاسکتا ہے جسکے زریعے سے دنیا بھر میں عاشقان امام حسین(ع) میں ملکر کام کرنے کے حوالے سے تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

 

«حسین عالمی عشق: الحسین الحب العالمی» کا مخاطب صرف شیعہ نہیں بلکہ اہل سنت کے علاوہ تمام آزادی پسند انسانوں کو اس کا مخاطب قرار دیا جاتا ہے چونکہ امام نے انسانیت کے لیے قربانی کا عظیم کارنامہ پیش کیا ہے۔

 

فردا/حسین عشق جهانی؛ میعادگاه زوار خارجی در عمود ۹۷۵

پاکستانی طالب علم عباس حیدر توحیدی اردو زبان والے افراد کے لیے انچارج ہے اور انکا کہنا ہے کہ اس زبان میں بات کرنے ولوں کا نام اندراج کیا جاتا ہے۔

آذربایجان کے طالب علم حسین سلیمان اف، آذربایجان، جارجیا اور ترکی کے زواروں کا نام درج کرتا ہے اور انکا کہنا ہے کہ میڈیا کی نادرست پالیسی کو دیکھتے ہوئے ہم خود اس عالمی پیغام کو عام کرانا چاہتے ہیں۔

 

گھانا کے طالب علم ابراهیم الطیب انگریزی اور عربی زبان بولنے والے زواروں کا نام لکھتے ہیں اور «حسین عالمی عشق: الحسین الحب العالمی» مہم کا حصہ ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق «حسین عالمی عشق: الحسین الحب العالمی» کے ساتھ  «الحسین یجمعنا» کا موکب بھی قایم ہے جہاں صرف ایرانی اور عراقی زواروں کی رکنیت سازی کا کام انجام دیا جاتا ہے۔/

 


فردا/حسین عشق جهانی؛ میعادگاه زوار خارجی در عمود ۹۷۵

فردا/حسین عشق جهانی؛ میعادگاه زوار خارجی در عمود ۹۷۵

حسین عشق جهانی؛ میعادگاه زوار خارجی در عمود ۹۷۵

حسین عشق جهانی؛ میعادگاه زوار خارجی در عمود ۹۷۵

 

3759696

نظرات بینندگان
captcha