گھانا؛ اسلامی تنظیموں کا امریکہ کے مقابلے میں ایران کی حمایت

IQNA

گھانا؛ اسلامی تنظیموں کا امریکہ کے مقابلے میں ایران کی حمایت

12:55 - July 01, 2019
خبر کا کوڈ: 3506303
بین الاقوامی گروپ- اسلامی تنظیموں کے اتحاد نے امریکی دھمکیوں کے مقابلے میں ایران کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

ایکنا نیوز-ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق اسلامی تنظیموں کے الاینس کے سیکریٹری حاج عبدالمنان عبدالرحمان نے ایرانی ثقافتی سفیر سے ملاقات کی۔

 

ایرانی سفیر فرامرزی نے ملاقات میں دونوں ممالک کے ثقافتی روابط پر گفتگو کی اور کہا: رھبرمعظم  (مدظله العالی) عوامی حمایت کے ساتھ دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

منان عبدالرحمان نے علاقے اور بالخصوص خلیج فارس نے امریکی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تنظیمیں دشمنوں کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ متحد ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ایران نے مظلوموں کے بھرپور ساتھ دیا ہے اور اسی وجہ سے بعض استکباری ممالک ایران سے ناراض ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ امریکہ نے انقلاب کے خلاف ہر ممکن کوشش کی ہے تاکہ ایران کو تسلیم ہونے پر مجبور کرسکے۔

 

انکا کہنا تھا: گھانا میں اسلامی تنظیموں کی جانب سے ہم اعلان کرتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بھرپور انداز میں ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں جو دنیا بھر میں عدل و اسلام کے لیے قیام کرچکا ہے۔/

3823259

نظرات بینندگان
captcha