سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت، سی ٹی ڈی کارروائی کریگا

IQNA

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت، سی ٹی ڈی کارروائی کریگا

8:40 - September 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3508159
تہران(ایکنا) سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی باقاعدہ اجازت لے لی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا اختیار محکمہ انسداد دہشتگردی (کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ )کو سونپ دیا،ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو فروغ دینے والوں کے خلاف کارروائیوں کیلئے پہلے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ با اختیار تھا تاہم اس کی طرف سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جا سکے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایسے ہزاروں پیجز چل رہے ہیں۔

 

 پنجاب پولیس حکام نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے سی ٹی ڈی کو اختیارات دینے کی استدعا کی جس کو صوبائی حکومت نے منظور کر لیاہے ، سی ٹی ڈی نے حکومتی احکامات کے بعد مقدمات کا اندراج بھی شروع کر دیاہے ۔

 

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو روکنے کیلئے سی ٹی ڈی کو اختیارات دینے کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی ہے.

 

نظرات بینندگان
captcha