عراق کے معروف جہادی تنظیم «کتائب حزب الله» جو الحشد الشعبی سے وابستہ تنظیم ہے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکہ عراق میں رہنے کی بات کرتا ہے تو وہ تمام طاقت سے انکو نکالنے پر کام شروع کرے گی۔
حزب اللہ عراق کے ترجمان «محمد محیی» نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا: مزاحمتمی تنظیمیں اس شرط پر امریکہ کے خلاف جنگ بندی پر متفق ہیں کہ وہ عراق کی حکومت سے کیے گیے وعدے کے مطابق یہاں سے نکل جائیں گے۔
انکا کہنا تھا: امریکہ نے سفارت خانے کی بندش کے ساتھ دھمکی سے صورتحال کو کشیدہ کردیا ہے اور ہم چاہتے ہیں حالات درست ہو۔ اسی لیے ہم امریکہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر وہ عراق میں طویل مدت قیام کا سوچ رکھتا ہے تو ہم پوری توانائی سے طاقت کے زریعے انہیں نکال دیں گے۔/