فلسطینی کونسل: مسجدالاقصی میں سازشوں کا وجود غاصبوں کے وجود سے کمتر نہیں

IQNA

فلسطینی کونسل: مسجدالاقصی میں سازشوں کا وجود غاصبوں کے وجود سے کمتر نہیں

7:29 - October 23, 2020
خبر کا کوڈ: 3508387
تہران(ایکنا) فلسطینی کونسل نے مسجد الاقصی میں اماراتی وفد کی آمد ک مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انکا اور صیھونیوں میں کوئی فرق نہیں۔

فلسطینی کونسل کی نشت شیخ «محمد حسین» کی زیر صدارت منعقد ہوئی جسمیں انہوں نے اماراتی وفد کو صیھونی وفد کے ہم پلہ قرار دیا۔

 

کونسل نے مسجدالاقصی میں اماراتی وفد کی آمد کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسجدالاقصی صرف مسلمانوں کا ہے اور اس مسجد کی اسلامی و عربی حیثت کو ختم کرنے والے افراد کا اس سے تعلق نہیں۔

 

کونسل نے قدس شہر کے قرنطینه اور مسجد الاقصی میں آمد رفت پر پابندی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ صیھونی حکام کورونا کے بہانے مسجد الاقصی سے غلط فایدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم اس کا انجام برا ہوگا۔

 

فلسطینی کونسل نے مقبوضہ علاقوں میں ہزاروں غیر قانونی آبادی کاری کی مذمت کی اور اس اقدام کو یہودی سازی کی سازش قرار دیا اور کہا کہ فلسطینیوں کی بیدخلی کو کوشش کامیاب نہ ہوگی۔/

3930786

نظرات بینندگان
captcha