حج عمرہ میں دیگر ممالک کی شرکت پر سعودی رضامند

IQNA

حج عمرہ میں دیگر ممالک کی شرکت پر سعودی رضامند

8:07 - October 31, 2020
خبر کا کوڈ: 3508425
تہران(ایکنا) سعودی ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ دیگر ممالک کے زائرین عمرہ کرسکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمره کے مطابق تیسرے مرحلے میں بتدریج دیگر ممالک کے زائرین کو مکه مکرمه اور مدینه منوره میں آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

 

جمعرات کو رسمی طور پر اعلان ہوا ہے کہ دیگر ممالک کے خواہشمند زائرین کو مناسک عمرہ کی اجازت دی جارہی ہے۔

 

سعودی حکم کے مطابق نومبر کے آغاز سے  دیگر ممالک کے زائرین عمرہ بجا لاسکتے ہیں۔

 

مکہ حکام کے مطابق اس مرحلے میں روزانه ۲۰ هزار زائرین عمرہ کرسکتے ہیں۔

 

سعودی وزارت صحت کے مطابق ضروری ہے کہ زائرین کی عمریں ۱۸ سے ۵۰ سال کے درمیان ہو اور  فریش کورونا ٹیسٹ ہمراہ ہونا لازم ہے ۔

 

قابل ذکر ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے مارچ سے حج و عمرہ پر پابندی لگائی گیی تھی۔

 

کورونا کی صورتحال بہتر ہوتے ہی بتدریج عمرہ کرنے کی اجازت پہلے مقامی زائرین کو دی گیی تھی اور اب اس کا سلسلہ وسیع کیا جارہا ہے۔

 

تیسرے مرحلے میں پچھتر فیصد زایرین کو حج کی اجازت دی گیی ہے جبکہ چوتھے مرحلے میں سو فیصدی حجاج حج کرسکیں گے۔

 

سعودی وزارت حج کے ڈپٹی «عمرو المداح» کا کہنا تھا: ایس او پیز کی رعایت اور مکمل اطلاعات کے ساتھ پچاس افرد کے گروپس کی شکل میں عمرہ کی اجازت دی جارہی ہے۔/

3932078

نظرات بینندگان
captcha