امریکی انتخابات میں تاریخ رقم کرنے والی مسلم خواتین دوبارہ الیکشن جیت گئیں

IQNA

امریکی انتخابات میں تاریخ رقم کرنے والی مسلم خواتین دوبارہ الیکشن جیت گئیں

12:54 - November 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3508451
تہران(ایکنا) امریکی صدارتی انتخابات میں تاریخ رقم کرنے والی مسلمان خواتین الہان عمر اور راشدہ طلیب دوسری مرتبہ بھی کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الہان عمر اور راشدہ طلیب کو صدارتی انتخابات سے قبل نسلی اور مذہبی منافرت کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹرمپ کی تنقید کے باوجود سیاہ فام مسلمان ڈیموکریٹ رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب نے صدارتی انتخابات میں اپنی اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔

الہان عمر نے ریاست منی سوٹا جب کہ راشدہ طلیب نے ریاست مشی گن سے کامیابی حاصل کی اور دوسری بار امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں۔

 

راشدہ طلیب اور الہان عمر نے 2018 میں پہلی مسلمان اراکین کانگریس منتخب ہو کر تاریخ رقم کی تھی۔

 

خیال رہے کہ امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور دونوں صدارتی امیدواروں کی جانب سے کامیابی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

233973

نظرات بینندگان
captcha