فیملی شهید ابو‌مهدی المهندس: آپ لوگوں نے امام حسین‌(ع) کی دعوت پر لبیک کہا

IQNA

فیملی شهید ابو‌مهدی المهندس: آپ لوگوں نے امام حسین‌(ع) کی دعوت پر لبیک کہا

8:37 - January 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3508729
تہران(ایکنا) حشد الشبعی کے نائب سربراہ شهید «ابومهدی المهندس» کے گھرانے نے شہید کی برسی پر عراقیوں کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگو ں نے دعوت امام حسین(ع) پر لبیک کہا۔

حشد الشبعی کے نائب شهید «ابومهدی المهندس» کی برسی پر انکے کے گھرانے نے شہید کی برسی پر عراقیوں کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

جاری بیان میں کہا گیا ہے: «ملت عراق کے فرزندوں اور تمام ان آزادی خواہ انسانوں کا شکریہ جنہوں نے  تکفیری دہشت گردوں، بعثی و داعشی اور امریکی آلہ کاروں کے خلاف قیام کیا».

 

حشد الشبعی کے نائب شهید «ابومهدی المهندس» کے گھرانے نے شہید کی برسی پر عراقیوں کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں اصل میں امام حسین(ع) کی دعوت پر حاضری دی اور مردانہ وار استقامت کا ثبوت پیش کیا۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے: ہم اس استعمار شکن جرات کو سراہتے ہیں اور آپ کے ہمراہ میدان میں حاضر ہیں، دشمن سے مقابلہ کریں گے اور جیسے کہ شهید ابومهدی المهندس نے کہا، ھم حسینی عزم و اراده سے امریکہ اور انکے ایجنٹوں کا راستہ روک دیں گے۔

 

گذشتہ دنوں عراق کے مختلف شہروں میں عوام نے  سردار سلیمانی و ابومهدی المهندس کی شہادت کی پہلی برسی پر بھرپور شرکت اور امریکی مخالفت کا اعلان کیا۔/

3945981

نظرات بینندگان
captcha