اسرائیل- فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کی تشویش/ اسرائیل پر تنقید

IQNA

اسرائیل- فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کی تشویش/ اسرائیل پر تنقید

10:36 - April 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3509206
تہران(ایکنا) عالمی ادارے کے جنرل سیکریٹری نے قدس اور غزہ میں کشیدگی پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے صبر و تحمل سے کام لینے کا کہا ہے ۔

اناطولیہ عربی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے قایم مقام فرحان حق نے پریس کانفرنس سے خطاب میں غزہ اور قدس کی کشیدگی پر تشویش کا اظھار کیا اور کہا کہ گوٹریس نے طرفین سے صبر سے کام لینے کا کہا ہے۔

انکا کہنا تھا: ہمارا ارادہ میڈل ایسٹ میں امن و امان پر تاکید کرتا ہے اور قدس و غزہ کی حالات پر گہری تشویش ہے۔

 

فرحان حق نے مزید کہا: اس حوالے سے ہمارا خصوصی نمایندہ وینسلنڈ خصوصی کاوش کررہا ہے اور وہ اسرائیل و اردن اور مصر کا دورہ کررہا ہے۔

 

نیوز ایجنسی «واللا» کے مطابق اسرائیل نے حماس کو خط لکھا ہے کہ حملے جاری رہنے کی صورت میں وہ فلسطینوں کے خلاف سخت رد عمل دکھائے گا۔

 

زائیونسٹ رژیم نے غزہ سے راکٹ فائر کرنے کے الزام میں غزہ کے ساحل کو ماہی گیروں پر بند کردیا ہے۔

 

جمعہ کے دن سے غزہ اور قدس میں حالات کشیدہ ہیں جہاں اسرائیل پر راکٹ حملوں کی اطلاعات ہیں.

 

استقامتی گروپوں نے قدس مین فلسطینیوں پر مظالم پر رد عمل دکھانے کا عندیہ دیا ہے۔

 

زائیونسٹ رژیم کی انسانی حقوق خلاف ورزی پر تنقید

انسانی حقوق کی تنظیم نے فلسطینیوں اور عربوں سے تعصب اور نسل پرستی کے حوالے سے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو جنایت قرار دیا ہے۔

 

۲۱۳ صفحات پر مششتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل رسمی طور پر نسل پرستانہ اقدامات انجام دے رہا ہے.

 

اسرائیلی وزارت امور خارجه نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جعلی اور اسرائیلی مخالف رپورٹ قرار دیا ہے۔/

3967458

نظرات بینندگان
captcha