ناروے دہشت گردی/ تیر کمان حملے میں 5 افراد ہلاک

IQNA

ناروے دہشت گردی/ تیر کمان حملے میں 5 افراد ہلاک

7:51 - October 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3510423
ناروے میں مسلح شخص نے تیر کمان سے حملہ کرکے 5 افراد کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق  ناروے کے جنوب مشرقی قصبے کونگسبرک (Kongsberg) میں مسلح شخص نے  تیر کمان سے  حملہ کرکے 5 افراد کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے  زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے علاقے کے متعدد مقامات پر شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد اسےگرفتار کر لیا گیا ہے۔

ناروے دہشت گردی/ تیر کمان حملے میں  5 افراد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےکے محرکات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکالیکن تفتیش جاری ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha