لبنانی بچوں کے لئے خوبصورت حفظ قرآن کورس + تصاویر

IQNA

لبنانی بچوں کے لئے خوبصورت حفظ قرآن کورس + تصاویر

8:21 - January 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3511018
تہران(ایکنا)جنوبی لبنان میں جمعیت قرآن کریم ارشاد کے زیر اہتمام نبطیه میں حفظ کورس منعقد کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعیت قرآن کریم اداره ارشاد جو نبطیہ صوبے کے علاقے«نبطیه الفوقاء» میں واقع ہے سال نو کے حوالے سے وہاں پر «نور القرآن» کے عنوان سے ایک خوبصورت حفظ کورس منعقد کیا گیا ہے جسمیں ۹ سے ۱۳ سال کے بچے اور بچیاں شریک ہیں۔
 
مذکورہ حفظ کورس شهر نبطیه میں منعقد ہوا ہے جہاں مکمل حفظ تک کورس جاری رہے گا۔

 
اس حفظ کورس کا مقصد قرآنی تعلیمات عام کرانا، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور قرآنی فھمی کے ساتھ کم عمری سے درست تلفظ اور ادائیگی کی ترویج ہے۔

 
شهر نبطیه الفوقاء جنوبی  لبنان میں جبل عامل کے اہم شہروں میں شمار ہوتا ہے اور اسکو ثقافتی و تجارتی مرکز سمجھا جاتا ہے۔

 

 
 دوره حفظ قرآن در نیطیه
 
 دوره حفظ قرآن در نیطیه

 

حفظ قرآن کورس بقاع غربی میں
 
اسی حوالے سے جمعیت قرآن کریم اداره ارشاد لبنان کے تعاون سے مغربی بقاع میں «سحمر» کے علاقے میں بھی حفظ کورس منعقد کیا گیا ہے۔

 
مذکورہ کورس بعنوان «امام رضا(ع)» منعقد ہوا ہے جسمیں صرف طالبات شریک ہیں۔

 
مذکورہ کورس جمعہ سے شروع ہوا ہے اور اس میں سادہ انداز میں حفظ قرآن کے علاوہ دیگر دروس بھی شامل ہیں۔

 
اس کورس کا مقصد آسمانی کتاب سے تمسک، قرآنی معاشرے کی تشکیل اور دنیا و آخرت کی سعادت کی طرف رہنمائی بتائی جاتی ہے۔

 

 دوره حفظ قرآن در بقاع غربی
 
 دوره حفظ قرآن در بقاع غربی
 
 دوره حفظ قرآن در بقاع غربی

 

4025406

نظرات بینندگان
captcha