ایکنا نیوز کے مطابق ہزاروں عاشقان اہل بیت شهادت حضرت امام هادی(ع) پر سامراء کی طرف رواں دواں ہیں۔
حرم امامین عسکریین (علیهما السلام) کی طرف رواں زائرین کے استقبال کے لیے ۲۵۰ موکب مختلف علاقوں میں لگایے گیے ہیں۔
حرم مطهر امامین عسکرین کو شهادت امام هادی (ع) پر سیاہ پوش کیا گیا ہے اور تمام سیکورٹی اور صحت کے مسائل کے حوالے سے انتظامات کیے گیے ہیں۔
میڈل ایسٹ نیوز کے مطابق سیکورٹی انتظامات میں حشد الشعبی کے دستے سرفہرست ہیں جو سامرا- بغداد میں
۳۵۰۰ اہلکاروں اور ۶۰۰ بکتر بند گاڑیوں کے سامرا میں باہر سے آنے والے زائرین کی حفاظت کے لیے موجود ہیں۔
آج بروز ہفتہ کو سامرا میں شهادت امام هادی(ع) منایا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں عاشقان اهل بیت(ع) ماتم اور عزاداری میں مصروف ہیں۔/