اسرائیل کا دورہ کرنے والوں کی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ/ دورہ کرنے والا اینکر برطرف

IQNA

اسرائیل کا دورہ کرنے والوں کی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ/ دورہ کرنے والا اینکر برطرف

8:42 - May 31, 2022
خبر کا کوڈ: 3511973
ایوان بالا (سینیٹ) میں پاکستانی شہریوں کے دورہ اسرائیل پر بحث کے دوران دورہ کرنے والے پاکستانیوں کی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل پر مختلف جماعتوں کی جانب سے شدید رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ ایوان بالا میں بھی قائد خزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان کے پاسپورٹ پر واضح لکھا ہے کہ آپ اس پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ نہیں کر سکتے۔

 

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت امریکا اور اسرائیل کی خوشنودی میں لگی ہوئی ہے اور پی ٹی وی کا ایک ملازم احمد قریشی بھی اسرائیل گیا۔

 

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کے دورے پر جانے والوں کی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جایے پاکستانی عوام فلسطین، کشمیر و یمن کے مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے اینکر احمد قریشی کو برطرف کردیا۔

 

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پاکستان مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق اپنے روایتی مؤقف پر سختی سے کاربند ہے، وزارت خارجہ واضح کرچکی ہے کہ پاکستان سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ سستی سیاسی شہرت کیلئے ہر منفی اقدام کرنے والے کسی قومی مفاد کا تو خیال کریں۔

 

وزیراطلاعات نے بتایا کہ دورے میں شامل پی ٹی وی کے اینکر کو برطرف اور آف ائیر کردیاگیا ہے، مذکورہ اینکر اپنی ذاتی حیثیت میں دورے پر گیا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha