ایکنا نیوز کے مطابق پاکستان امور خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے ترکی کی امدادی ٹرین کو دونوں ممالک میں بہترین تعلقات کا مظہر قرار دیا۔
وزیراعظم «شهباز شریف» نے بھی ٹویٹ میں ترک صدر کا شکریہ ادا اور کہا کہ طیب اردگان نے وعدوں کی پاسداری کی ۔
شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ترکی نے پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کے لیے باقاعدہ مہم شروع کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ترکی کی جانب سے چھ امدادی جہاز پہنچ چکے ہیں جب کہ باقی دو جہاز مزید آنے والے ہیں۔
گذشتہ روز انقرہ سے امدادی سامان کی ترسیل کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
پاکستان میں گذشتہ دنوں سیلاب سے بڑی تباہی آئی ہے اور پاکستان نے عالمی برادری سے امداد کی درخواست کی ہے جس پر بعض ممالک نے امدادی سامان ارسال کرنا شروع کردیا ہے تاہم اب بھی مزید امداد کی ضرورت ہے۔/
4082139