ایکنا- نیوز ایجنسی الیوم السابع کے مطابق بین المذاہب کانفرنس « پرامن دنیا کے لیے مشرق و مغرب میں پل» کے عنوان سے منعقد ہوئی جو دو دن تک جاری رہی۔
مصری مفتی اور فتاوی مرکز کے سربراہ شوقی علام اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہویے جہاں انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
عالم اسلام سے معروف مذہبی رہنما، دانشور اور ثقافتی شخصیات اس کانفرنس میں شریک تھے جہاں وہ اقلیتی امور کے علاوہ پناہ گزینوں کے مسائل اور مذاہب کو درپیش چیلنجیز پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کانفرنس میں مختلف تحقیقی مقالے اور رپورٹس مذکورہ موضوع پر پیش کی گیی اور مختلف علمی شخصیات نے مشکلات اور راہ حل پر تجاویز پیش کیں۔/
4096184