سوره زمر میں قرآن کا علمی معجزہ

IQNA

قرانی سورے/ 39

سوره زمر میں قرآن کا علمی معجزہ

6:36 - November 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3513081
قرآن میں کافی علمی معجزے موجود ہیں جنمیں سے ایک سورہ زمر میں ہے جس کی سائنس آج تصدیق کرتی ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کا انتالیسواں سورہ «زمر» ہے. اس سورہ میں ۷۵ آیات ہیں جو قرآن کے ۲۳ اور ۲۴ پارے میں ہیں. سوره زمر مکی سورہ ہے جو ترتیب نزول کے حساب سے انسٹھواں سورہ ہے جو  قلب رسول گرامی اسلام(ص) پر نازل ہوا ہے۔

«زمر» کا معی گروہ یا دستہ ہے. یہ لفظ سورہ زمر کی  آیات 71 اور 73 میں آیا ہے جہاں جنت میں جنتیوں اور دوزخ میں جہنمیوں کے داخل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

سورہ زمر میں توحید کی طرف دعوت اور خالصانہ عبادت کی طرف دعوت ہے، سورہ میں توحید کے اثار سے شروع اور رسول گرامی سے کہا جاتا ہے کہ اپنے دین کو خالص کریں اور مشرکین کے خداوں کی طرف توجہ نہ کریں۔

سوره زمر میں چند اہم نکات ہیں اور اہم ترین امر جس پر توجہ دی جاتی ہے وہ دعوت توحید ہے اسی طرح اخلاص اور عبادت و بندگی کی طرف دعوت ہے۔

اس سورہ میں کہا جاتا ہے کہ انسان عام طور پر ایمرجنسی میں خدا کی طرف توجہ کرتا ہے مگر مشکل ہٹ جانے پر غفلت کا شکار ہوتا ہے لہذا انکو خالص بندگی کی دعوت دی جاتی ہے۔

 

ایک اور اہم مسئله قیامت اور خدا کے حضور حاضری، قیامت کا خوف اور اس دن اعمال کے نتایج کا ذکر ہے۔

ایک اہم موضوع جو سوره زمر کی چھٹی آیت میں ہے: « خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَأَنْزَلَ لَكُمْ مِنَ الْأَنْعَامِ ثَمَانِيَةَ أَزْوَاجٍ يَخْلُقُكُمْ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ خَلْقًا مِنْ بَعْدِ خَلْقٍ فِي ظُلُمَاتٍ ثَلَاثٍ ذَلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَأَنَّى تُصْرَفُونَ:

تم کو ایک نفس واحد سے خلق کیا گیا ہےپھر تم کو جوڑوں میں بنایا اور حیوانات میں آٹھ قسم عطا کیے، تم کو ماوں کے پیٹ میں ایک خلقت سے دوسری خلقت میں منتقل کیا، یہ ہے تمھارے پروردگار کی فرمانروائی، اور اسکے سوا کوئی خدا نہیں پس کہاں لوٹائے جاوگے۔

مفسرین کے مطابق اس آیت میں تاریکی اور پردے کے تین درجے پیٹ، رحم اور مشیمہ کا بیان ہے، بعض دیگر مفسرین کے مطابق مشیمہ کو تین درجوں میں جانا گیا ہے جو جنین میں ہے اور موٹے پردے ہیں اور اس کو قرآن کے علمی معجزوں میں شمار کیا جاتا ہے۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha