سوره نساء؛ قرآنی چیپڑ برائے خواتین

IQNA

قرآنی سورتیں/ 4

سوره نساء؛ قرآنی چیپڑ برائے خواتین

8:33 - May 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3511917
اسلام میں شامل اہم چیزوں میں سے ایک خواتین کا معاشرے میں کردار ہے اور اس کی اہمیت کے لئے اتنا کافی ہے کہ اس مکمل سورت کو خواتین کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- سوره نساء مدنی سورتوں میں سے ہے جو مدینہ میں نازل ہوا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ اس میں اجتماعی مسائل پر زیادہ بات کی گئی ہو، اس سورت میں 176 آیات ہیں اور قرآن کا چوتھا سورہ ہے۔

 

 سوره کو نساء (خؤاتین) کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس میں کافی آیات خواتین کے احکام سے متعلق ہیں۔ اس میں بیس بار«نساء» کا نام لیا گیا ہے اور قرآن میں ایک مکمل سورہ کو خواتین سے مخصوص کرنا اس کی اہمیت کی دلیل ہے۔

خواتین کے حق کو جبرا چھین لینا(19-21)، خواتین کی اقسام اور احکام ازواج (22-28)،خواتین کے حقوق کی رعایت (127-130) اور مرد و زن کے حقوق میں فرق (32-35) اس سورت کے اصل حصے ہیں. سوره نساء میں خصوصی زندگی اور ورثے کے بارے میں بات کی گئی ہے جنمیں احکام نماز، جهاد و شهادت  (گواهی دینا) کے بارے میں بھی احکام موجود ہیں۔

 

ان مسائل میں سے خواتین بارے حصہ قابل توجہ ہے کیونکہ اس دور میں خواتین کے ان حقوق کا ذکر کیا گیا ہے جو اس دور میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا جیسے مالی حوالے سے خواتین کے حق کو قبول کرنا۔

 

اس سورت میں معاشرے کی بنیادی اکائی یعنی خاندان کی حفاظت پر کافی تاکید کی گئی ہے اور شادری کو خاندان کی حفاظت کے لیے اہم ترین امر قرار دیا گیا ہے اور اسی طرح حق و ذمہ داری پر تاکید کی گئی ہے۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha