سوره اعراف؛ خدا کے برابر انسان کی عہدشکنی کی تصویر

IQNA

قرآنی سورے/ 7

سوره اعراف؛ خدا کے برابر انسان کی عہدشکنی کی تصویر

8:41 - June 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3511979
دنیا اور انسانی خلقت کے بارے میں مختلف نظریات ہیں تاہم اسلام کے مطابق خدا نے سب کو ایک خاص مدت کے دوران خلق کیا اور خلقت سے قبل انسان نے خدا سے جانشینی کا عہد کیا ہے۔

ایکنا نیوز- ساتواں سورہ قرآن کریم میں «اعراف» ہے جو 206 آیتوں کے ساتھ آٹھویں اور نویں پارے میں موجود ہے۔ سوره اعراف سخت حالات میں نازل ہوا جب مسلمان اقتصادی مشکلات سے دوچار تھے۔

سوره اعراف میں دیگر مکی سوروں کی طرح  خلقت، توحید کے اثبات، شرک سے مقابلہ اور دنیا میں انسان کے مقام پر بات کی گئی ہے، اسی طرح توحید سے انحراف کے نتایج، گذشتہ اقوام کی داستانیں جنمیں حضرت نوح(ع)، لوط(ع) و شعیب(ع) کے واقعات شامل ہیں۔

 

سوره اعراف کے اصلی موضوعات یوں ہیں:

 انسان کی خلقت

اس سوره میں تفصیل کے ساتھ انسانی خلقت، آدم و حوا اور ابلیس کی جانب سے انکو بہکانے اور جنت سے نکل جانے اور زندگی کے آغاز کی بات کی گئی ہے۔

قرآن سے انس

 قرآن‌ کریم‌ بعنوان کتاب الھی خدا کی جانب سے دنیا کے لیے ہدایت و رحمت کی بات کرتا ہےاور قیامت کو تفسیر قرآن کے ظہور کی بات کرتا ہے۔

زمین‌ و آسمان‌ کی خلقت

ایک بار بار انسان کی خلقت کی بات کی جاتی ہے اور انسان کی ہدایت اور گمراہی اور خدا سے تعلق کی بات ہوتی ہے۔

داستان‌ حضرت‌ موسی‌(ع)

حضرت موسی(ع) کی داستان تفصیل کے ساتھ بیان ہوا ہے اور فرعون سے مڈبھیڑ اور بنی اسرائیل

کا موسی(ع) سے واقعات بیان کیے گیے ہیں۔

عہد وپیمان الهی

انسان اور خدا کے درمیان عہد کی بات کی گیی ہے اور یاد دلایا جاتا ہے کہ کہ انسان شرک و ایمان کے ذمہ دار ہے اور اس حوالے سے گذشتہ انبیا کی کاوشوں کی بات کی جاتی ہے۔

آخرت

روز قیامت دیگر اہم حصہ ہے جس کی بات کی گیی ہے کہ اس بارے میں خدا کی ذات کے علاوہ کسی کو کچھ معلوم نہیں۔

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha