«توبه»؛ وہ سورہ جس کے آغاز میں بسم اللہ نہیں

IQNA

قرآنی سورے/ 9

«توبه»؛ وہ سورہ جس کے آغاز میں بسم اللہ نہیں

8:34 - June 12, 2022
خبر کا کوڈ: 3512045
قرآنی سوروں کا آغاز «بسم‌الله الرحمن الرحیم» سےآغاز ہوتا ہے مگر توبہ واحد سورہ ہے جس کو بغیر بسم اللہ کے شروع کیا گیا ہے، اس کی وجہ جانتے ہیں۔

ایکنا نیوز- سوره «توبه» یا «برائت» قرآن کریم کا نواں سورہ ہے جسمیں 129 آیات ہیں۔ توبہ مدنی سورہ ہے جو دسویں اور گیارے پارے پر محیط ہے اور نزول کے حوالے سے قرآن کا ایک سو چوداں سورہ ہے جو رسول اکرم  (ص) پر نازل ہوا ہے۔

لفظ «توبه» عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی بازگشت اور قرآنی اصطلاح میں گناہ سے دور ہوکر خدا کی جانب لوٹنا ہے اور اس سورہ کو توبہ کے بارے میں بات کرنے کی وجہ سے سورہ توبہ کہا گیا ہے اور اس سورے کو بغیر«بسم الله الرحمن الرحیم» کے شروع کرنے کی مختلف وجوہات بیان کی گئی ہیں :

  • «ِبسْمِ الله الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ» آیت رحمت و امان ہے، جب کہ سورہ توبہ امان اٹھانے کی بات کرتا ہے۔
  • اس سورے کا اہم ترین موضوع توبہ کا مسئلہ ہے اور بازگشت کے لیے اہم ترین راستوں یعنی نماز، زکات اور جہاد کی بات کی گیی ہے۔
  • مختلف گناہوں جیسے دنیا پرستی، تن پرستی، فریب، اناپرستی، فرصت طلبی اور جھوٹ و دھوکے کی بات کی گیی ہےجنکو عام طور پر«گناهان کبیره» میں شمار نہیں کیا جاتا مگر ظاہرئ طور پر مسلمان ہوتے ہوئے ایسا کیا جاتا ہے قرآن کریم میں ایسے رویے کو «فسق» و «کُفر» سے تشبیہ دیا جاتا ہے۔

سوره توبه میں مشرکوں اور منافقوں سے سے تعلقات کاٹنے کی بات کی گیی ہے تاہم توبہ کا راستہ باقی ہے اس میں مومنوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ اگر تمھارے قریبی افراد مشرک ہیں ان سے دوری کرو جیسے کہ حضرت ابراهیم(ع) نے اپنے باپ سے دوری کی۔

سوره توبه کے دیگر موضوعات میں مسجد «ضرار» کی بات کی گیی ہے جس کو منافقین نے مسلمانوں میں اختلافات ایجاد کرنے کے لیے تیار کی مگر رسول گرامی اسلام کے نام پر مسمار کردی گیی۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha