حضرت عیسی کا معجزہ سوره مائده میں

IQNA

قرآنی سورے/ 5

حضرت عیسی کا معجزہ سوره مائده میں

8:29 - May 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3511961
حضرت عیسی(ع) کی زندگی بارے قرآن کے مختلف حصوں میں ذکر موجود ہے جنمیں انکی پیدائش، معجزات اور دشمنی و سازشوں کی بات ہوئی ہے مایدہ میں آسمانی معجزے کی بات کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز- سوره مائده قرآن کریم کی پانچویں اور مدنی سورہ ہے، 120 آیات کے ساتھ یہ   قرآن مجیدے ک 6 اور 7 ویں پارے میں ہے. ترتیب نزول کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ ایک سو تیرواں سورہ ہے جو رسول گرامی (ص) پر نازل ہوا ہے۔

سوره مائده قرآن کا آخری طولانی سورہ ہے جو رسول گرامی اسلامی کی حیات کے آخری دنوں میں نازل ہوا۔

مائده آسمانی کھانے کا نام ہے جس کا ذکر آیات 112 و 114 میں موجود ہے اور کسی بھی دوسرے سورہ میں اس کی بات نہیں۔

مائده حضرت عیسی(ع) کے حواریوں کی درخواست پر آپ نے طلب کیا. وہ لوگ حضرت عیسی(ع) پر ایمان رکھتے تھے تاہم وہ چاہتے تھے کہ ایک اور معجزے سے حضرت عیسى(ع) پر انکا ایمان مضبوط قوی ہوجائے۔ اسی وجہ سے حضرت عیسی(ع) نے خدا سے دعا کی کہ آسمان س خوراک نازل کرے۔

اس سورہ میں  داستان ولادت اور معجزوں کے علاوہ لوگوں کی عہد شکنی اور بنی اسرائیل کی دربدری کا ذکر، ہابیل کے قتل اور واقعہ غدیر خم کی بات کی گئی ہے۔

اس سورہ میں اسلامی معارف اور عقائد کے علاوہ ، اسلامی احکام، وضو، تیمم، قصاص اور چور کی سزا کی بات ہوئی ہے۔

اس سورہ میں تقوی پر تاکید ہوئی ہے اور «و اتقواللّه» کی عبارت سے  12 بار پرہیزگاری پر تاکید کی گئی ہے. یہ اس وجہ سے ہے کہ عام طور پر لوگ آسائش اور راحت طلبی میں خدا سے غافل ہوجاتے ہیں اور ایسے کام کرتے ہیں کہ اپنے آپ کو بدنام کرنے کے علاوہ، لوگوں سے معاملات اور وعدوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور معاشرے کے اخلاق پر کاری ضرب لگاتا ہے۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha