سوره «یس» قرآن کا دل اور نچوڑ

IQNA

قرآنی سورے/ 36

سوره «یس» قرآن کا دل اور نچوڑ

7:42 - October 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3512897
قرآن کریم کے تمام بیان شدہ مسائل اہم ہیں مگر ان میں تین نکات انتہائی مورد توجہ ہیں جنمیں توحید، نبوت اور قیامت شامل ہے اور سورہ یاسین میں ان ہی کا ذکر موجود ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کا چھتیسواں سورہ «یس» («یاسین» ہے. اس سورے میں 83 آیات ہیں جو قرآن کے 22 اور 23 ویں پارے میں موجود ہے. «یس» مکی سورتوں میں شمار ہوتا ہے جو ترتیب نزول، کے حوالے سے اکتالیسواں سورہ ہے جو رسول اسلام(ص) پر نازل ہوا ہے۔

 

سورہ یاسین کا آغاز حروف مُقَطَّعه «یاء و سین» سے شروع ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اس کا نام یاسین پڑا ہے. روایات کے مطابق سوره یس اہم ترین سوروں میں قرار دیا جاتا ہے یہانتک کہ اسے «قلب قرآن» کا لقب دیا گیا ہے۔

 

بعض اہم علم کے نزدیک سوره یس کا اس وجہ سے قلب قرآن کہا جاتا ہے کہ اس میں تمام اہم ترین مسائل موجود ہیں اور اگر کوئی شخص باریک بینی سے اس کو پڑھے تو گویا اس ن تمام قرآن کا مطالعہ کیا ہے۔

 

سوره «یس» اس وقت نازل ہوا جب مشرکین قیامت کا انکار کرتے تھے اور اس سورہ میں خدا نے انکا جواب دیا ہے۔

 

سوره یس میں مذہب کے تین بنیادی ستون  توحید، نبوت اور قیامت پر بات ہوئی ہے اور مردوں کے دوبارہ زندہ ہونے اور اعضائے بدن کی گواہی کی طرف اشارہ ہوا ہے اسی طرح داستان اصحاب قریہ اور مومن آل یاسین موجود ہے۔

 

سورے کے آغاز میں مسئله نبوت اور اسکا فلسفہ بیان ہوا ہے اور لوگوں کے ردعمل کی بات کی گیی ہے اور یہ کہ دعوت قبول کرنے کی صورت میں لوگوں کی زندگی پوشیدہ ہے اور صرف اہل سعادت اس دعوت کو قبول کرتے ہیں۔

 

اس کے بعد توحید بارے آیات آتی ہیں جو خدا کی وحدانیت کی طرف اشارہ کرتی ہیں، اس کے بعد مسسئلہ قیامت، مردوں کے دوبارہ زندہ ہونے اور سزا و جزا پانے اور مجرموں سے پرہیزگاروں کے الگ ہونے اور اعضائے بدن کی گواہی کی بات کی گیی ہے۔

 

قیامت کا موضوع اہم ترین موضوع ہے اور اس سورہ میں قیامت کی نوعیت، سوال جواب بروز محشر، دنیا کے اختتام اور جنت و دوزخ کی بات ہوئی ہے۔ دیگر مباحث میں اہل غفلت کی بیداری کے لیے لرزا دینے والی آیات موجود ہیں۔

 

بلاآخر اختتامی آیات میں مجرموں اور پرہیزگاروں کی حالت کی طرف اشارہ ہوا ہے اور آخر میں توحید، نبوت اور قیامت کی دلالت کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha