سوره مریم؛ ایک پاکدامن ماں کی داستاں

IQNA

قرآنی سورے/۱۹

سوره مریم؛ ایک پاکدامن ماں کی داستاں

9:17 - July 20, 2022
خبر کا کوڈ: 3512332
حضرت مریم(س) مادر عیسی (ع) قرآن میں ایک پاکیزہ کردار کے طور پر پیش کی گیی ہے جو ایک پیغمبر کی مانند کردار اور رویے کی مالکہ تھیں۔

ایکنا نیوز- قرآنی کے انیسویں سورے کا نام «مریم» ہے جسمیں ۹۸ ایات ہے اور یہ سولویں پارے میں موجود ہے۔ یہ مکی سورہ ترتیب میں چوالیسواں پارہ ہے جو رسول گرامی(ص) پر نازل ہوا۔

حضرت مریم(س) کی زندگی کی داستان آیات ۱۶ سے ۲۷ اور ۳۴ میں بیان کی گیی ہے اور اسی وجہ سے اس سورہ کو «مریم» کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

سوره مریم میں دو خصوصیات ہیں: ایک یہ کہ عظیم انبیاء اور داستان مریم بیان کرتے ہوئے لفظ

«اُذْکُر» یعنی یاد کرو استعمال کیا گیا ہے اور دوم یہ کہ لفظ «رحمان» خدا کی صفت اس سورہ میں ۱۶ بار آیا ہے جو خدا کی وسیع رحمت کی عکاسی کرتا ہے اور بالخصوص انبیاء اور مومنین پر خدا کی رحمت کی کھلی نشانی ہے۔

علامه طباطبایی تفسیر المیزان میں اس سورے کی تفسیر میں خوشخبری اور انتباہ کو اہم ترین حصہ قرار دیتے ہوئے بیان کیا ہے۔ سورہ مریم میں لوگوں کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:

نعمتوں کے حامل گروہ جسمیں انبیاء، خدا کے منتتخب بندے اور ہدایت یافتہ لوگ ہیں اور ان میں عمل صالح بجا لانے اور توبہ کرنے والوں کو شامل کیا گیا ہے اور تیسرے گروہ میں گمراہ اور شیطانی عمل کرنے والے لوگ شامل ہیں۔

اہم ترین حصوں میں داستان حضرت زکریا، مریم، مسیح، یحیی، ابراهیم اور انکے بیٹے اسماعیل، ادریس اور بعض دیگر رسولوں کا ذکر ہے۔

ابتدائی حصے میں داستان زکریا موجود ہے جو مسیحی انجیل لوقا سے مطابقت رکھتی ہے. اس سوره میں حضرت مریم (س) کی حاملہ ہونے، عیسی کی پیدائش اور گہوارے میں بات کرنے اور انکے صدق و اخلاص کو انبیاء کے اخلاق کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔

مریم مادر عیسی مسلمانوں میں ایک پاک اور محترم و مقدس خاتون کی حامل نمونہ ہے. خدا نے مریم کو پاک قرار دیا اور عالمین کی خواتین میں نمونہ کے طور پر پیش کیا. انکی پاکیزگی کو حضرت عیسی (ع) نے گہوارے میں تصدیق کی: « قَالَ إِنِّي عَبْدُ اللَّهِ آتَانِيَ الْكِتَابَ وَجَعَلَنِي نَبِيًّا؛ وَجَعَلَنِي مُبَارَكًا أَيْنَ مَا كُنْتُ وَأَوْصَانِي بِالصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ مَا دُمْتُ حَيًّا؛ وَبَرًّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا شَقِيًّا؛ وَالسَّلَامُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدْتُ وَيَوْمَ أَمُوتُ وَيَوْمَ أُبْعَثُ حَيًّا:کہا میں خدا کا بندہ ہوں اور اس نے مجھے پیغمبر قرار دیا ہے اور جہاں رہوں بابرکت بنا کر بھیجا اور جب تک زندہ ہوں نماز اور زکات کی سفارش کرتا رہونگا اور مجھے میری ماں کی نسبت نیکو قرار دیا اور نافرمان اور زبردستی کرنے والا نہیں ہوں اور مجھ پر درود جس دن پیدا ہوا ہوں جس دن مرونگا اور جس دن دوبارہ مبعوث ہونگا» (مریم/ 30 تا 33).

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha