سوره نمل میں حضرت سلیمان کی حیوانات سے گفتگو

IQNA

قرآنی سورے/ 27

سوره نمل میں حضرت سلیمان کی حیوانات سے گفتگو

10:40 - August 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3512562
تہران ایکنا- حضرت سلیمان اکیلا پیغمبر تھا جو عظیم بادشاہت کے علاوہ حیوانات سے بات چیت کرسکتا تھا اور انکی عظیم سلطنت میں انسان، جن اور حیوانات پر فرمانرائی شامل تھی۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کو ستائیسواں سورہ نمل (چیونٹی) ہے. قرآن کا یہ مکی سورہ اٹھتالیسوان سورہ ہے جو رسول گرامی کے قلب پر نازل ہوا، اس سورہ میں 93 آیات ہیں اور یہ قرآن کے انیسویں اور بیسویں پارے میں موجود ہے۔

 

چیونٹٰی اور حضرت سلیمان(ع) میں گفتگو کی وجہ سے اس کو نمل کا نام دیا گیا ہے. رب العزت اس سورہ میں پانچ انبیاء جیسے حضرت موسی(ع)، داوود(ع)، سلیمان(ع)، صالح(ع) اور لوط(ع) کی داستان کی طرف اشارہ کرکے مومنین کو خوشخبری اور مشرکین کو خبردار کرتا ہے۔ اسی طرح اس سورہ میں مسئله خداشناسی اور توحید و قیامت پر بات کی گئی ہے۔

 

اس سورہ کی خاص بات اس میں دو بار «بسم الله الرحمن الرحیم» کا آنا ہے ایک بار سورہ کے شروع میں اور دوسری بار حضرت سلیمان(ع) کے خط میں جو انہوں نے ملکه سبأ (بلقیس) کو لکھا اور یہ آیت ۳۰ میں ہے۔

پروردگار کے لا محدود علم اور تمام چیزوں پر انکی نظارت اور عالم ہستی پر اس کی حکومت کا بہت اثر ہوتا ہے اور اسی طرح قیامت اور توحید کی بات۔

 

اس سورہ میں تفصیل کے ساتھ حضرت داود کی داستاں پر بات ہوئی ہے، یہ داستانیں عبرت کے لیے بہترین قصے ہیں جنمیں مختلف موضوعات شامل ہیں جیسے داوود و سلیمان کو علم دینا اور سلیمان کی جانب سے داوود کو میراث ملنا اور پرندوں کی زبان سے آشنائی، انسانوں اور جن کی فوج، چیونٹیوں کی وادی سے گزرنا، ہدہد پرندے کی غیرحاضری اور لوٹ کر ملکہ سبا کی سورج پرستی بارے رپورٹ، ملکہ سبا کو سلیمان کی جانب سے خط لکھنا، ملکہ سبا کا حکام سے مشورہ، سلیمان کے لیے تحفہ پیش کرنا، سلیمان نبی کی جانب سے تحفہ رد کرنا اور حملے کی دھمکی، سلیمان کی جانب سے ملکہ سبا کی تخت طلبی، ملکہ سبا کا سلیمان کے پاس حاضری اور انکی حکومت کو دیکھنا، قصر سلیمان میں حیرت انگیز چیزوں کا مشاہدہ کرنا اور خدا پر ایمان لانا، ان امور پر بات ہوئی ہے۔/

 

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha