سوره انعام؛ اسلامی شریعت اور عقیدے کا جامع اعلامیہ

IQNA

قرآنی سورے / 6

سوره انعام؛ اسلامی شریعت اور عقیدے کا جامع اعلامیہ

7:45 - June 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3512001
سوره انعام میں داستان حضرت ابراهیم‌(ع) اور انکی اولاد کی پیغمبری کا ذکر ہوا ہے جسمیں اسلام کو تمام انبیاء کا مقصد بیان کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کے چھٹے سورہ کا نام سورہ «اَنعام» یعنی چار پاوں والے حیوان ہے۔ اس سوره میں 165 آیات ہیں جو چھٹے اور ساتویں پارے پر محیط ہیں. سوره انعام ترتیب نزول کے حوالے سے پچپونویں مکی سورہ ہے جو رسول گرامی اسلام پر نازل ہوا ہے ۔ مکی سوروں میں اصول دین و مذہب اور عقاید یعنی توحید، نبوت اور قیامت کا اکثر ذکر ہوتا ہے۔

 

سوره انعام ان سوروں میں شامل ہے جو رسول گرامی پر مکمل سورہ اور یکجا نازل ہوا ہے۔ شروع میں حمد کی موجودگی کی وجہ سے حامدات والے سوروں میں شامل ہے۔

 

اس سورہ کو چوپایوں یا حیوانات «اَنعام» رکھنے کی وجہ اس میں حیوانات کا ذکر ہے جو پندرہ آیاتوں میں آیا ہے حیوانات میں گائے، بھیڑ، اونٹ اور بکری وغیرہ ہیں۔

 

اس سورے کا اصلی ہدف خدا کی توحید اور موجودگی پر دلیل دینا ہے اور اسی وجہ سے حضرت ابراہیم کی مشرکوں سے گفتگو پیش کی گیی ہے جو چاند تاروں کی پرستش کرتے تھے۔

خداوند متعال‌ اس داستان کو بیان کرکے ابراہیم کی درخواست کا ذکر کرتا ہے جسمیں وہ اسحاق و یعقوب اور دیگر اولاد ابراہیم کی پیغمبری کی درخواست کرتے ہیں لہذا انبیاء کے ناموں کا تفصیل سے ذکر ہوتا ہے اور پھر رسول گرامی اسلام  (ص) کو تمام انبیاء کے وارث اور جانشین ہونے کا ذکر ہوتا ہے اور انکو ذمہ داری دی جاتی ہے کہ اسلام کوقومی یا علاقائی حدود سے نکل کر تمام انسانوں کے لیے عام کریں۔

 

سوره انعام‌ اعلامیه ہے اسلام کے جامع عقیدے کا. اس میں جابجا مخالفین کے اسلام پر اعتراضات کے جوابات دیے گیے ہیں

اس میں چوالیس بار فعل امر «قُل‌ْ: یعنی کہہ دو» کا ذکر ہوا ہے کہ بولو یعنی اعتراضات کا جواب دو

جو مشرک و مخالف اسلام لوگ اسلام کی توحید اور نبوت و قیامت پر اعتراضات کرتے تھے۔

انسانوں کے درست عقیدے کی اصلاح کے لیے قرآن کریم کی دائمی کوشش اور خدا کی ربوبیت اور بندگی پر تاکید اس سورہ میں نمایاں ہے۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha