خدا اور روز قیامت کے منکرین کا انجام سوره احقاف کے رو سے

IQNA

قرآنی سورے/ 46

خدا اور روز قیامت کے منکرین کا انجام سوره احقاف کے رو سے

7:53 - December 11, 2022
خبر کا کوڈ: 3513324
انسان مختلف افکار و عقاید کے ساتھ زندگی گزار سکتا ہے تاہم جاننا چاہیے کہ حقیقت کے انکار کا نتیجہ کیا ہوسکتا ہے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم کے چھیالیسویں سورے کا نام «اَحْقاف» ہے۔ اس مکی سورے میں میں 35 آیات ہیں جو چھبیسویں پارے میں موجود ہیں اور ترتیب نزول کے حوالے سے چھاسٹھواں سورہ ہے جو قلب رسول اسلام(ص) پر نازل ہوا ہے۔

آیت ۲۱ میں لفظ احقاف کی وجہ سے یہ نام دیا گیا ہے جسمیں داستان سرزمین قوم عاد یعنی قوم حضرت هود(ع)، کی بات کی گیی ہے. حضرت هود نے اپنی قوم (عاد) کو سرزمین احقاف پر خدا کے عذاب سے ڈرایا، یہ سرزمین ریتلی تھی اور احقاف کا مطلب ریتلی زمین ہے اور یہ لفظ قرآن میں صرف ایک بار آیا ہے۔

سوره احقاف میں قیامت کا منظر اور مومنین و کفار کی حالت کو پیش کیا گیا ہے اور تاکید کی گئی ہے کہ دنیا بیہودہ خلق نہیں ہوئی ہے اور خدا مردوں کو زندہ کرنے پر مکمل قادر ہے۔

 

اس سورہ میں والدین کے ساتھ نیکی کی تاکید کی گیی ہے  اور روایات کے مطابق اس سورہ کی پندرہویں آیت امام حسین(ع) کی شان میں نازل ہوئی ہے۔ اس سورہ کی فضیلت میں کہا گیا ہے کہ جو ہر شب جمعہ اس کو پڑھے تو خدا دنیا کی وحشت کو اس سے اٹھا لے گا اور وہ قیامت کی وحشت سے بھی محفوظ رہے گا۔

اس سورے کے آغاز میں قیامت کو ثابت کرنے کی بات ہوئی ہے اور آخر میں بھی اس پر تاکید آئی ہے۔

ان آیات میں خدا کی توحید، نبوت پر دلیل کی بات ہوئی ہے اور قوم ھود کی ہلاکت کا ذکر ہے جو مکہ کے اطراف میں ہے تاکہ لوگوں کو خبردار کرسکے اور یہ کہ جنات میں سے کچھ لوگ رسول گرامی کی خدمت میں آتے ہیں کہ انہوں نے ان آیات کو سن کر ایمان لایا اور اب وہ اپنی قوم کی طرف جاکر انہیں بھی ایمان کی دعوت دیں گے۔

 

مکہ کے مشرکین جو طاقتور تھے وہ اس خیال میں تھے کہ انہیں رسول گرامی کی دعوت کو قبول کرنے کی ضرورت نہیں لہذا وہ بت پرستی اور لوگوں کو گمراہ کرتے اور اسلام و قران کا مذاق اڑاتے۔ سورہ احقاف ان کو خبردار کرتا ہے کہ اس کام کا نتیجہ قیامت اور دنیا میں عبرت ہوسکتا ہے

اور باطل پر اصرار اور پیغمبر کا انکا دنیا و آخرت ک ذلت کا سبب بنے گا اور قیامت میں دردناک عذاب یقینی ہے۔ اسی طرح قیامت اور کفار پر آگ جھونکنے کی بات ہوئی ہے۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha