ایکنا- نیوز ایجنسی صدی البلد کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو میں مصری جوان قاری محمد جمال شهاب کو لاکھوں افراد نے سنا اور لائیک کیا ہے۔
انہوں نے گذشتہ دنوں ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو شئیر کی تھی جسمیں وہ مصری قرآء کے لباس کی بجائے عام لباس کے ساتھ اپنے والد کے ہمراہ کھیت میں سورہ حشر کی آیت 21 کی تلاوت کرتے ہیں۔
تلاوت کی ویڈیو:
پینتالیس سیکنڈ کی مختصر ویڈیو میں کا لاکھوں افراد نے پسند کیا ہے اور اب تک ساٹھ لاکھ افراد نے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیا ہے۔
ایک اور ویڈیو میں جو صرف تیس سیکنڈ کی ویڈیو ہے اس میں وہ اپنے والد کے ساتھ سورہ یوسف کی آیت چار کی تلاوت کرتے ہیں اور اس ویڈیو کو ٹک ٹاک پر ایک کروڑ افراد نے دیکھا ہے۔/
4107368