نائیجیریا کی ریاست’ کانو‘ میں ویٹیکن کے نمائندے سے شیخ زکزاکی کے نمائندے کی ملاقات

IQNA

نائیجیریا کی ریاست’ کانو‘ میں ویٹیکن کے نمائندے سے شیخ زکزاکی کے نمائندے کی ملاقات

17:04 - January 01, 2023
خبر کا کوڈ: 3513494
نئے سال کے موقع پر نائجیریا کی ریاست کانو میں شیخ ابراہیم زکزاکی کے نمائندے شیخ دالحو عبدالمومن نے اس خطے میں ویٹیکن کے نمائندے سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نئے سال کے موقع پر نائجیریا کی ریاست کانو میں شیخ ابراہیم زکزاکی کے نمائندے شیخ دالحو عبدالمومن نے اس خطے میں ویٹیکن کے نمائندے سے ملاقات اور گفتگو کی۔

شیخ زکزاکی کے نمائندے اور وکیل نے نئے سال کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: امام علی علیہ السلام ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان کے ساتھ برتاؤ سے کہیں زیادہ لوگوں اور انسانی معاشروں کے ساتھ برتاؤ کے سلسلے میں اہمیت کے قائل تھے۔ امام علیہ السلام کا نظریہ یہ تھا کہ ’’ فإنَّهُم صِنفانِ ، إمّا أخٌ لَكَ في الدِّينِ ، أو نَظيرٌ لَكَ في الخَلقِ‘‘ لوگ سماجی طور پر دو قسموں میں بٹے ہوئے ہیں، ان میں سے کچھ دینی بھائی ہیں اور کچھ خلقت کے اعتبار مسلمانوں جیسے ہی ہیں۔ لہٰذا امام علی علیہ السلام نے ان میں سے ہر ایک کے ساتھ خدا اور سنت رسول خداؐ اور انسانی وقار کے مطابق عمل کیا ۔

اس ملاقات میں ریاست کانو میں ویٹیکن کے نمائندے نے مسلمانوں بالخصوص شیعوں کی مذہبی تعلیمات کی طرف رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مذاہب درمیان اتحاد باعث فخر ہے اور اسی میں دنیا و آخرت کی سعادت نہاں ہے۔

نظرات بینندگان
captcha