ایکنا نیوز کے مطابق بحرینی رہنما آیتالله شیخ عیسی قاسم نے آزادی ٹاور تھران میں منعقدہ «قدس شریف آرٹ فیسیٹول» کے نام پیغام میں ایران کی جانب سے فلسطین کی حمایت کو سراہا ہے۔
بحرین کے شیعہ رہنما نے کہا کہ اسقامتی بلاک کو صہیونی سازشوں کے مقابل تعاون کی ضرورت ہے اور بعض سازشوں کے باوجود ایران نے اس میدان میں امت اسلامی کی بھرپور حمایت کی ہے۔
آیتالله عیسی قاسم نے ایران اور رہبر معظم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا دیکھے یا نہ دیکھے انکی حمایت قابل قدر ہے۔
شیخ قاسم کا کہنا تھا کہ ایران کی حمایت نے مغرب اور صیھونی رژیم کو سخت ناراض کیا ہے اور دیگر اسلامی ممالک کو ایران کی پیروی کرنی چاہیے۔
عالمی اهل بیت (ع) کونسل کے رکن کا کہنا تھا: فلسطین اور قدس شریف میں جدوجہد جاری ہے اور اسکے اثرات پوری امت پر پڑ رہے ہیں۔
فلسطین کی جیت روایتوں کے آئینے میں
فلسطینی جھاد اسلامی تحریک کے نمایندے ناصر ابوشریف کا کہنا تھا کہ صہیونی رژیم نے ہر طریقے سے مقاومت کو روکنے کوشش کی ہے۔
ناصر ابوشریف نے کہا کہ اسرائیل نے اس مقصد کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیا ہے اور میڈیا کی دنیا میں ہر سازش کو آزمایا ہے تاہم فلسیطنی روایت کو کامیابی مل رہی ہے اور اس میدان میں فلسطینی آرٹسٹوں نے کام کیا ہے جیسےشهید «ناجی العلی» (فلسطینی کارٹونسٹ) نے اس میدان میں اچھی کاوش کی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس میدان میں آرٹ کا بھی عمدہ مقام ہے کیونکہ اسرائیل سازش کررہا ہے کہ فلسطین کو ناحق اور خود کو بطور حقدار پیش کرسکے۔
فلسطین اور آرٹسٹوں کی حمایت کی ضرورت
تھران میں یمنی سفیر ابراهیم الدیلمی کا اس پروگرام سے خطاب میں کہنا تھا:فلسطینی عوام نے سازش کو قبول نہ کیا اور مردانہ وار اس میدان میں کھڑے ہیں اور نالائق آرٹسٹوں کا یہ توفیق نہیں کہ وہ انکی حمایت کریں۔
ابراهیم الدیلمی کا کہنا تھا کہ ہم مرد و خواتین آرٹسٹوں کی کاوشوں کو اس شعبے میں اہمیت دیتے ہیں اور قابل آرٹسٹوں کو اس میں پیش آنے کی ضرورت ہے۔
عراق؛ فلسطین کے حامی
عراقی اسٹریٹیجک مرکز کے سربراہ حجتالاسلام احمد سعدی کا پروگرام سے خطاب میں کہنا تھا: فسلطین کے لیے عراقی سپاہیوں نے کافی قربانی دی ہے اور سال ۱۹۴۸ میں فلسطین کی حمایت میں کافی عراقی فوجی شہید ہوچکے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ عراق فلسطین کی حمای کرتا رہے گا اور اس حوالے سے اسرائیل سے تعلقات بحالی سازش کی مخالفت کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق «حمایت قدس شریف آرٹ فیسیٹول» گذشتہ روز سے عالمی اهل بیت(ع) کونسل، مقاومت اسلامی النجباء عراق، بحرین کی تحریک «الوفاء» انقلاب اسلامی آرٹ کونسل، ابنا نیوز، مرکز مطالعات شهید فاضل سنٹرعراق اور سفیر چینل کے تعاون سے تھران میں آزادی ٹاور میں شروع ہوچکی ہے۔/
4123373