دنیا بھر میں عید فطر؛ آتش بازی اور رشتہ داروں سے میل جول

IQNA

دنیا بھر میں عید فطر؛ آتش بازی اور رشتہ داروں سے میل جول

7:28 - April 24, 2023
خبر کا کوڈ: 3514166
ایکنا تھران: عید سعید فطر پوری دنیا میں روایتی آب و تاب اور مخلتف رسموں کے ساتھ جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی البلدی کے مطابق عید الفطر کی تقریبات پوری دنیا میں جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے جہاں بعض مشترک رسموں کے ساتھ منفرد انداز بھی دیدنی ہے۔

انڈونیشیاء کی عید فطر

انڈونشیاء میں اب بھی لوگ ایک دوسرے کو عید کارڈ بھیج کر عید کی مبارکبادی پیش کرتے ہیں. یہ رسم قدیم سے چلی آرہی ہے جب ٹیلی فون وغیرہ ایجاد بھی نہ ہوا تھا۔

ملایشیاء کی عید

 

جلوه‌های عید فطر در کشورهای مختلف اسلامی

عید کی آمد سے ایک دن قبل ہی لوگ اپنے آبائی علاقوں میں اپنے رشتہ داروں کی طرف چلے جاتے ہیں تاکہ یکجا عید مناسکے۔ گھروں میں خصوصی چراغانی کے ساتھ روایتی کھانوں کی تیاری کے ساتھ عوام خوشی مناتے ہیں۔

 

جلوه‌های عید فطر در کشورهای مختلف اسلامی

ملایشیا میں عید فطر کی خاص بات «کھلے دروازے» ہیں جو قدیم سے جاری ہے یعنی اس دن سب کے دروازے کھلے ہوتے ہیں اور رشتہ و شناسائی سے ہٹ کر لوگ کسی بھی گھر میں جاکر عید مناسکتے ہیں اور قسم قسم کے مرغن غذا تناول کرنا عام سی بات ہے۔

 

جلوه‌های عید فطر در کشورهای مختلف اسلامی

 

یمن میں عید فطر اور آگ روشن کرنا

یمن کے بعض علاقوں میں ایک خاص رسم ہے کہ وہ عید کا اعلان ہوتے ہی آگ جلا کر خوشی کا اظھار کرتے ہیں. وہ مختلف لکڑیاں جو انہوں نے جمع کیا ہوتا ہے اس وقت آگ روشن کرکے خوشی کی آغاز اور غم کے دور ہونے کی تقریب مناتے ہیں۔

 

جلوه‌های عید فطر در کشورهای مختلف اسلامی

یمن میں لوگ عید الاضحی کی طرح قربانی کرکے گوشت رشتہ داروں اور ہمسایوں میں تقسم کرتے ہیں۔

 

جلوه‌های عید فطر در کشورهای مختلف اسلامی

 

4135447

نظرات بینندگان
captcha