انڈیا میں مسلم فوبیا پر امریکی خاموشی اور واشنگٹن پوسٹ کا اعتراض

IQNA

انڈیا میں مسلم فوبیا پر امریکی خاموشی اور واشنگٹن پوسٹ کا اعتراض

8:25 - May 16, 2023
خبر کا کوڈ: 3514311
ایکنا تھران: امریکی اخبار نے وائٹ ہاوس پالیسی پر تنقید کرتے ہویے کہا کہ امریکہ انڈین وزیراعظم کے استقبال کے لیے تیاری کررہا ہے جہاں 220 ملین مسلمان نفرت انگیز جرایم کے شکار ہیں۔

ایکنا نیوز- انڈین مسلم صحافی رانا ایوپ نے واشنگٹن پوسٹ میں لکھا ہے کہ مسلمانوں سے نفرت انگیز جرایم اب سرکاری حکام میں بڑھتی جارہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی پارٹی سال 2014 سے منظم انداز میں کروڑوں مسلم آبادی کو تشدد کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔

انکا کہنا تھا: مسلمانوں کے خلاف جرایم میں دوسالوں سے تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، صرف آخری چار مہینوں میں ممبی اور بعض دیگر شہروں میں ہندوں شدت پسندوں نے متعدد مسلمانوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں جو مودی سرکار کی کھلی سرپرستی میں منعقد ہوتے ہیں۔

رائٹر کا کہنا تھا: مظاہروں میں مسلمانوں کے خلاف نعرے لگایے جاتے ہیں کہ وہ پاکستان یا قبرستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

 

رائٹر سال ۲۰۰۲ گجرات واقعے اور ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار ان نفرتوں کی بنیاد رکھنے میں ملوث ہے۔

 

ایوب کا کہنا تھا کہ اس حؤالے سے نفرت انگیز جرائم کی مسلسل سرپرستی کی جاتی ہے۔


انڈین صحافی امریکہ میں انڈین وزیراعظم کے استقبال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی جو بائیس جون کو امریکہ آرہا ہے اس کا استقبال درست نہیں اور امریکہ کو مسلم فوبیا پر خاموشی زیب نہیں دیتی۔/

 

 

4140881

نظرات بینندگان
captcha