ایکنا نیوز- خبررساں ادارے Emirates 247، کے مطابق نایاب کتب کی کمپنی کی جانب سے پندرہویں صدی سے متعلق نادر قرآنی نسخہ جس کی ویلیو 85000 ہزار یورو بتائی جاتی ہے نمایش میں پیش کیا گیا ہے۔
مذکور قرآن کریم کے علاوہ کتاب مقدس انجیل کا ایک نسخہ بھی نمایش میں شامل ہیں جس کی ویلیو 480000 بتائی جاتی ہے ۔
مذکورہ کمپنی کے مالک محمد آصف، کا کہنا تھا: نمایش میں آنے والوں کو موقع فراہم ہوتا ہے کہ وہ دو مقدس نادر اور نایاب نسخے سے آشنائی حاصل کرسکے۔
انکا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی کے پاس ۶۰۰ ایسی اسناد ہیں جو چار سو سال پرانی ہیں۔
بتیسویں بین الاقوامی کتب میلہ ابوظبی (ADIBF) بائیس مئی سے ابوظبی میں شروع ہوچکی ہے جو 2 مئی تک جاری رہے گی۔
پیش شدہ ویڈیو میں اس ثقافتی ایونٹ کو ملاحظہ کرسکتے ہیں:
4143135