ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ammonnews، کے مطابق بین الاقوامی قرآنی مقابلے دبئی ایوارڈ کے سربراہ ابراهیم محمد بوملحه، کا اس ایوارڈ بارے کہنا تھا: اس ایوارڈ سے ثابت ہوا ہے کہ دبئی ایوارڈ کاوشیں شاندار رہی ہیں اور انکے منتظمین قرآنی سرگرمیوں کے حوالے سے مخاطبین سے بہترین رابطے استوار کرنے میں کامیاب ہویے ہیں
انکا کہنا تھا کہ اس ایواڈ کے حصول سے لوگوں کی حوصلہ افزائی اور مخاطبین سے تعلقات کو مزید استحکام اور تقویت ملے گی اور اسی طرح یوٹیوب سے وہ زیادہ استفادہ کریں گے۔
کمیٹی کے رکن احمد الزاهد، کا اس بارے کہنا تھا: اس ایوارڈ کو حصول بڑا اعزاز ہے اور عالمی سطح پر اس کی شہرت میں اضافہ ہوگا۔
انکا کہنا تھا: یوٹیوب کا اس کے لیے ایوارڈ بڑی بات اور معیار کی علامت ہے اور اس کو مختلف پروگراموں میں لائیو نشر کیا جائے گا.
الزاهد کا کہنا تھا: اسی وجہ سے اس کو عوام میں مقبولیت حاصل ہے اور اس کے سبسکرائبر کی تعداد اس وقت ۸۷۰ هزار لوگ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یوٹیوب ان لوگوں کو ایوارڈ دیتا ہے جو بہترین یوٹیوبر ہو اور انکے معیار اور اقدار قابل قدر ہو اور اس کی شرایط پر اترنے والا اس ایوارڈ کو وصول کرتا ہے۔
انکی شرایط میں سے انکے فاولوورز کی تعداد اہم ہے اور ایک لاکھ سے زاید ہونا ضروری ہے اور اسی صورت وہ ایوارڈ کے لیے قابل قبول بن سکتا ہے۔/
4149069