عراق: عزاداروں کی صحت اور سیکورٹی پر کام مکمل ہے

IQNA

عراق: عزاداروں کی صحت اور سیکورٹی پر کام مکمل ہے

8:48 - July 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3514639
ایکنا عراق: عراقی حکام کے مطابق عشرہ اول کی عزادارای کے لیے تمام سیکورٹی اور صحت کے انتظامات مکمل ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے موازین نیوز کے مطابق الحشد الشعبی فورس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زائرین کی سیکورٹی سمیت صحت کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

 

حشد الشعبی کے ترجمان مهند حسین، کے مطابق ادارے کا اعلی سطحی اجلاس گذشتہ دنوں منعقد ہوا جسمیں عزاداری امام حسین(ع) اور اربعین کے مسائل اور انتظامات کا جایزہ لیا گیا۔

 

حسین کا کہنا تھا: اجلاس میں ملک کے اندر اور باہر سے کروڑوں زائرین کی آمد اور انکی سیکورٹی خاص طور پر موضوع بحث رہی۔

اس اعلئ سطحی اجلاس میں تمام اعلی ادارے اور سیکورٹی افیسران شریک تھے.

 

عراقی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایام محرم الحرام اور عاشورا کے حوالے سے تمام ایمرجنسی اور دوشرے شعبے آمادہ ہیں۔/

 

4155839

نظرات بینندگان
captcha