ایکنا نیوز- الازھر نے توہین قرآن کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوئیڈن اور ڈنمارک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے: الازهر عالمی اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی اور نسل پرستانہ اقدامات کو جرم قرار دینے پر کام کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے: الازھر نے ڈنمارک اور سوئیڈن میں مکرر توہین آمیز اقدامات اور مسلم فوبیا اور مسلم مخالف اقدامات اور چند شدت پسندوں کو موقع دینا کہ وہ دنیا میں کروڑوں مسلمانؤں کی دل آزادی کریں کو قابل نفرت سمجھتا ہے۔
الازهر نے اسلامی اور عربی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قرآن جو کتاب الھی ہے اس کی حمایت میں کردار ادا کریں اور اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ اس توہین آمیز اقدامات کے برابر ایک مشترکہ لائیحہ عمل طے کریں اور انکے ساتھ مالی لین روک دیں کیونکہ یہ صرف مالی امور کو دیکھ سکتا ہے۔
الازھر نے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کے مقابل عالمی برادری کی خاموشی حیرت انگیز ہے۔
الازهر نے مزید کہا ہے: قرآن بعنوان کتاب ہدایت انسانیت کے لیے رہنما ہے جو لوگ دنیوی بیماریوں سے مبرا ہیں اور یہ سب کے لیے کتاب نجات باقی رہے گا اور شیطان صفت فریب کاروں کی سازشوں سے اس مقدس کتاب کی حیثت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔/
4158150