یمن میں «رسول اعظم(ص)» قرآنی مقابلے جاری

IQNA

یمن میں «رسول اعظم(ص)» قرآنی مقابلے جاری

4:49 - September 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3514993
ایکنا صنعاء: دسویں قومی فیسٹیول بعنوان «رسول اعظم(ص)» میں قرآء اور سوز خواں شامل ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے سبانیٹ کے مطابق قرآنی فیسٹیول پیر کے روز سے جاری ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔

تلاوت قرآن، بچوں کے خصوصی مقابلے، شعر خؤانی، تھیٹر اور دیگر نمایش اس فیسٹیول کی تقریبات کا حصہ ہیں۔

فیسٹیول کے پروگرام میں شامل دوسری ثقافتی محفل صنعا یونیورسٹی کے " جمال عبدالناصر" ہال میں منعقد کی گیی جہاں مختلف قرآء نے فن کا اظھار کیا۔

سوز خوانی میں جونیر گروپ نے حصہ لیا جہاں «خالد الموشكی»، «عبدالملك الغنامی»، «محمد الضلعی»، «سياف البنوس»، «عبدالعزيز الكبسی»، اور«مصطفى الأغبری» مقابلے میں شریک تھے۔

سیرت النبی پر کلپس، صدر اسلام میں عربوں کی حالت زار، کامیڈی نمایشنامے اور سوز خؤانی فیسٹول کی محفل میں شامل تھیں۔

یمنی اسٹار کے تھیٹر نمایش اور بازار کا اہتمام تاکہ مقامی مصنوعات کی تشہیر ہوسکے اور گھریلو اشیا کی نمایش فیسٹول میں شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دسویں رسول اعظم فیسٹیول صنعا میں جاری ہے اور اس میں جونیر و سنیر کیٹگریز کے الگ مقابلے ہورہے ہیں جہاں مختلف قرآء اور شعرا شریک ہیں۔

 

مذکورہ فیسٹیول سالانہ منعقد کی جاتی ہے جو یہاں ثقافتی اور آرٹ کے حوالے سے ایک بڑا پروگرام شمار ہوتا ہے جس کا مقصد پیمغبر اعظم(ص) سے تجدید بیعت، خاندان رسالت سے اظھار عقیدت اور جشن میلاد النبی کو اجاگر کرنا ہے۔/

 

4170392

 

نظرات بینندگان
captcha