انڈونییشن عالم اور جنوبی افریقہ کی قدیم ترین کتابت قرآن

IQNA

انڈونییشن عالم اور جنوبی افریقہ کی قدیم ترین کتابت قرآن

16:25 - September 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3515013
ایکنا جکارتا: انڈونیشیاء کے عالم نے دو سو سال قبل قرآن مجید کی کتابت کی ہے جو قدیم ترین خطی نسخوں میں شمار ہوتا ہے۔

ایکنا نیوز- الیوم السابع نیوز کے مطابق خطی قرآنی نسخہ کیپ ٹاون کے مسلمانوں کا سرمایہ شمار ہوتا ہے  جو یہاں کی تاریخی مسجد "بوکاپ" میں محفوظ رکھا گیا ہے۔

مذکورہ قرآن کاغذ کے أوراق پر سال 1980 کو ایک تعمیری پروجیکٹ کے دوران دریافت ہوا تھا۔

 

محققین کے مطابق یہ نسخہ امام عبدالله بن قادی عبدالسلام، جو «توان گورو»  یا استاد کے عنوان سے معروف تھا انکے توسط سے لکھا گیا ہے جو ہالینڈ نے انکو یہاں پر جلاوطن کرکے بھیجا تھا، انہوں نے یہاں جلاوطنی کے دوران اس نسخے کو مکمل کیا۔

مسجد انجمن کے رکن قاسم عبدالله، کا اس بارے کہنا تھا: اس قرآن کی دریافت کے ساتھ کچھ اور مذہبی مواد بھی ملے ہیں۔

مذکورہ قرآن بغیر جلد کے دریافت ہوا ہے اور حیرت انگیز طور پر سالم ہے اور کچھ أوراق کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

مذکورہ قرآن سرخ اور سیاہ رنگ کے جوہر سے لکھا گیا ہے.

 

شفیق مورتون، جنہوں نے توان گورو، کی زندگی نام لکھا ہے انہوں نے جیل میں قید کے دوران اس بائیو گرافی کو ثبت کیا ہے۔

انکا خیال ہے کہ مذکورہ نسخہ اسی یا نوے سال پرانا ہے  اور مادری زبان نہ ہونے کی وجہ سے ایسی کتاب حیرت انگیز ہے۔

جنوبی افریقہ میں اسلامی مورخ شیخ اویسی، جنہوں نے کیپ ٹاون میں تاریخ قرآن پر کافی کام کیا ہے انکا خیال ہے کہ

گورو نے حفظ تعلیمات اسلام اور قیدیوں کے درمیان جب وہ ہالینڈ کے ہاتھوں جلا وطن ہوا ہے اس کو لکھا ہے۔/

 

نظرات بینندگان
captcha