بلغارین زبان میں پہلا علمی قرآنی ترجمہ

IQNA

اسلامی دنیا کے معروف علما/ 31

بلغارین زبان میں پہلا علمی قرآنی ترجمہ

6:37 - November 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3515264
ایکنا تھران: یونیورسٹی استاد پروفیسر تزوتان تئوفانوف،اتفاق سے عربی زبان سیکھتا ہے اور پھر یہی بڑی تبدیلی لاتی ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیره کے مطابق صوفیہ یونیورسٹی کے استاد پروفیسر تزوتان تئوفانوف بلغاریہ میں اہم دانشور شمار ہوتا ہے۔

تئوفانوف 1952 کو صوفیه میں پیدا ہوئے اور نوجوانی میں اتفاق سے ایک دن دکان میں عربی زبان کی کتاب دیکھتا ہے اور پھر اس زبان کو سیکھنے کا شوق پیدا ہوتا ہے اور پھر اگلے سال وہ اس زبان کو سیکھنے کے لیے بغداد کا رخ کرتا ہے۔

بغداد یونیورسٹی سے واپسی پر وہ صوفیہ یونیورسٹی میں درس و تدریس میں مشغول ہوتا ہے جہاں وہ عربک ماڈرن فلسفہ پڑھانا شروع کرتا ہےاور عربی- بلغارین لینگویج میں ترجمہ بھی کرتا ہے۔

تئوفانف نے پی ایچ ڈی کی ڈگری ماسکو اسٹڈی مرکز سے حاصل کی اور 1992 کو وہ صوفیہ یونیورسٹی کے کلچر اینڈ لینگویجیز فیکلٹی کے ڈین مقرر ہوئے۔

سال 1998 کو انہوں نے بلغارین زبان میں قرآن کا ترجمہ کیا اور پھر اس دوران وہ اسلام قبول کرتا ہے اور اسی سال وہ صوفیہ یونیورسٹی کا چانسلر منتخب ہوتا ہے اور اس وقت وہ امریکن مشرقی شناسی مرکز کا رکن ہے۔

 

تئوفانوف کو اس وقت بلغارین زبان میں قرآن کے ترجمے کی دعوت ملی جب بلغاریہ میں کیمونسٹ پارٹی کی جانب سے مسلمانوں کی سرگرمیوں کو محدود کردی گئی تھی تاہم بلغاریہ کی کیمونسٹ پارٹی نے اس کام کو ایک قومی اقدام قرار دیانہ کہ مذہبی، ان شرایط کے ساتھ یہاں قرآن کے ترجمے پر کام کا آغاز سال 1987 سے شروع ہوا اور تین سال کا وقت لگا اور پھر دس سال بعد دوبارہ بلغارین زبان میں ترجمہ عربی زبان سے پہلی بار کیا گیا۔

 

قرآنی ترجمے میں ایک مشکل کام بعض حروف، اصطلاحات اور عبارات کو اس زبان میں ترجمہ کرنا تھا ۔

 تئوفانوف نے ترجمه قرآن کریم کے لیے روسی، انگریزی اور فرنچ ترجموں کو مدنظر رکھا تاکہ درست ترین مفھوم کو پہنچایا جاسکے لہذا انکے ترجمے کو پہلا اکیڈمک قرآنی ترجمہ کہا جاسکتا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha