مدینہ میں ۳۰۰ ملین قرآنی نسخوں کی اشاعت

IQNA

مدینہ میں ۳۰۰ ملین قرآنی نسخوں کی اشاعت

7:22 - October 27, 2024
خبر کا کوڈ: 3517349
ایکنا: ملک فهد پبلیکیشن اپنے قیام سے لیکر اب تک بیالس سالوں میں درجنوں زبانوں میں تین سو ملین قرآن شایع کرچکا ہے۔

ایکنا نیوز، ویتوگیٹ نے رپورٹ دی ہے کہ 42 سال قبل سعودی عرب کے بادشاہ فہد بن عبدالعزیز نے مدینہ میں "ملک فہد قرآن کریم پرنٹنگ کمپلیکس" کی بنیاد رکھی۔ یہ عمارت 30 اکتوبر 1984 کو مدینہ میں افتتاح ہوئی اور تقریباً چار دہائیوں کی سرگرمیوں کے بعد آج یہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن کریم پرنٹنگ مرکز بن چکا ہے۔
 
یہ کمپلیکس سعودی عرب کے اہم ترین ثقافتی اور دینی مراکز میں سے ایک ہے اور اس نے قرآن کریم کی درست نسخوں کی مختلف روایتوں میں طباعت اور عالمی سطح پر بالخصوص اسلامی ممالک میں تقسیم میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
 
یہ کمپلیکس اب قرآن کریم کی طباعت و اشاعت اور علومِ قرآنی و ترجمے کے لیے ایک معتبر مرکز بن چکا ہے۔ اس کی بنیادی ذمہ داری متواتر روایتوں میں قرآن کریم کی طباعت و تقسیم ہے، جو اسلامی علماء اور قرآنی علوم کے ماہرین کی جانب سے تصدیق شدہ ہیں۔ پہلے خطاط کی جانب سے تیار کردہ متن کو حرف بہ حرف اور لفظ بہ لفظ تفصیلی جائزے کے بعد تصدیق شدہ نمونے سے ہم آہنگ کیا جاتا ہے۔ یہ کام "کمیٹی برائے تطبیق و جائزہ نسخہ جات قرآن" انجام دیتی ہے، جس میں معروف اسلامی قاریوں کی تلاوتیں بھی استعمال کی جاتی ہیں۔
 
طباعت کی نگرانی کا نظام مختلف مراحل پر مشتمل ہے جس میں ابتدائی معائنہ و کنٹرول کے علاوہ دوران طباعت اور حتمی نمونوں کی جانچ شامل ہیں۔
 
مرکز میں قرآن کریم کے ترجمے کا شعبہ بھی شامل ہے جو کلامِ الٰہی کو مختلف زبانوں میں منتقل کرنے کا کام کرتا ہے، تاکہ عربی نہ جاننے والے مسلمانوں کے لیے قرآن کا فہم آسان ہو سکے۔ اب تک اس مرکز میں قرآن کریم کا ترجمہ 72 سے زیادہ زبانوں میں تیار کیا جا چکا ہے، جن میں 39 ایشیائی، 16 یورپی اور 19 افریقی زبانیں شامل ہیں۔
 
اس کے علاوہ یہ کمپلیکس 12 ویب سائٹس بھی چلاتا ہے جو سات زبانوں میں قرآن کی طباعت، خوشخطی، تاریخ، تفسیر، ترجمہ اور علومِ قرآنی سے متعلق مواد فراہم کرتی ہیں۔ ایک ویب سائٹ صوتی رہنمائی کے ساتھ قرآن کی تعلیم کے لیے بھی تیار کی گئی ہے، جو 14 زبانوں میں فعال ہے۔ اس ویب سائٹ پر قرآن کے ترجمے انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، انڈونیشی، اردو، البانی، اورومو، اویغور، پشتو، براہوی، بنگالی، بوسنیائی، تمل، ترکی، صومالی، چینی، فارسی، قازقستانی، کوریائی، مالاباری اور ہاؤسا میں دستیاب ہیں۔/

 

4244344

نظرات بینندگان
captcha