مفتی مصر: فلسطین بارے ہم سب ذمہ دار ہیں

IQNA

مفتی مصر: فلسطین بارے ہم سب ذمہ دار ہیں

14:32 - December 02, 2024
خبر کا کوڈ: 3517562
ایکنا: مصری مفتی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہماری اخلاقی اور تاریخی ذمہ داریاں ہیں۔

ایکنا نیوز، صدی الاعلام ویب سائٹ کے مطابق، مصر کے مفتیِ اعظم نظیر عیاد نے اپنے خطاب میں تاکید کی کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہماری ذمہ داری صرف ایک عارضی ہمدردی نہیں ہے، بلکہ یہ ایک دینی، اخلاقی اور تاریخی عہد ہے، جسے ہم سب، بطور افراد اور امت مسلمہ، اس حق کی حفاظت اور اس حقیقت کی آواز بن کر ادا کریں، جسے قابضین دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مفتیِ مصر نے عالمی یومِ یکجہتی برائے فلسطینی عوام کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا: "مسئلہ فلسطین صرف ایک ایسے عوام کا مسئلہ نہیں ہے جو اپنی آزادی کے لیے کوشاں ہیں، بلکہ یہ عربی اور اسلامی امت کی عزت اور وقار کی علامت ہے، اور یہ ایک امانت ہے جسے ہمیں دستیاب تمام سیاسی، اقتصادی اور میڈیا کے ذرائع سے سپورٹ کرنا چاہیے۔

انہوں نے نشاندہی کی: "اس دن انسانی ضمیر اخلاقی اور تاریخی ذمہ داری کے دہانے پر کھڑا ہے، خاص طور پر جب ہم ایسی صورتحال میں ہیں کہ مقدس سرزمین فلسطین زخموں سے چور ہے، اور فلسطینی عوام قابضین کے ظلم و ستم کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور بے وطنی کے درد سہہ رہے ہیں۔"

مفتیِ مصر نے مزید کہا: "آج انسانی ضمیر کی گھنٹیاں بج رہی ہیں تاکہ دنیا کو یاد دلائیں کہ فلسطین ایک ایسا حق ہے جو کبھی مٹ نہیں سکتا، ایک ایسا زخم ہے جو کبھی بھر نہیں سکتا، اور یہ ایک ایسی عزت کی جنگ ہے جس کے شعلے کئی دہائیوں کے ظلم اور قبضے کے باوجود بجھے نہیں ہیں۔"

انہوں نے دعا کی: "ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمارے فلسطینی بھائیوں کی مدد کرے، ان پر ظلم و ستم ختم کرے، انہیں صبر، ثابت قدمی، سکون اور فتح عطا فرمائے، اور مسجدِ اقصیٰ کو قابضین کی بے حرمتی سے آزاد کرے۔ ہمیں ان کے عادلانہ مقصد کا حامی اور مددگار بنائے۔"

نظرات بینندگان
captcha