تنزانیہ قرآنی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈر کی حوصلہ افزائی + تصاویر

IQNA

تنزانیہ قرآنی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈر کی حوصلہ افزائی + تصاویر

5:08 - March 18, 2025
خبر کا کوڈ: 3518176
ایکنا: تنزانیا قرآنی مقابلے طلباء اور طالبات کے گروپس میں الگ الگ منعقد ہوئے جنمیں حفظ، صوت اور لحن کے الگ الگ کیٹگری شامل تھے۔

ایکنا نیوز، ایرانی ثقافتی ادارے کے مطابق، تنزانیہ ایک بار پھر اپنی شاندار اور بے نظیر قرآنی مسابقات کے انعقاد کے ذریعے قرآنی رنگ میں رنگ گیا۔

یہ قرآنی مسابقات، جو قرآنی مراکز کے طلبہ کے درمیان منعقد کیے گئے، دارالسلام کے بین الاقوامی نایررے کانفرنس ہال میں اصحاب کہف انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اور وزیر داخلہ سلیمان سعدی جفو کی موجودگی میں منعقد ہوئے۔

خواتین کے قرآنی مسابقات عائشہ سرور مرکز کے زیر اہتمام ڈائمنڈ جوبلی گرینڈ ہال میں منعقد ہوئے، جن میں زنجبار کے صدر حسین موئینی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس قرآنی تقریب کے بعد، عائشہ سرور مرکز کی انتظامیہ نے تنزانیہ میں ایران کے ثقافتی مشیر سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

بین الاقوامی قرآنی مسابقات

رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی قرآنی قرأت (صوت و لحن) کے مقابلے بھی مؤسسه خدمة القرآن تنزانیہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی نایررے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئے، جہاں زنجبار کے صدر حسین موئینی مہمانِ خصوصی تھے۔

یہ مسابقات گذشتہ روز سے دارالسلام شہر میں شروع ہوئے۔ مؤسسه خدمة القرآن کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق، ان مقابلوں میں لبنان، جنوبی افریقہ، پاکستان، ملائیشیا، یمن، مالی، مصر، عراق، افغانستان، ترکی، اور مراکش کے قاریوں نے شرکت کی۔

یہ قرآنی مسابقات تنزانیہ اور مشرقی افریقہ کے سب سے معتبر بین الاقوامی قرآنی مقابلے سمجھے جاتے ہیں اور مؤسسه خدمة القرآن کی میزبانی میں منعقد کیے جاتے ہیں۔

مؤسسه خدمة القرآن کا کردار

مؤسسه خدمة القرآن ایک غیر منافع بخش اسلامی تنظیم ہے، جو تنزانیہ میں قرآنی ثقافت اور تعلیمات کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔ یہ ادارہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر صوت و لحن کے قرآنی مسابقات کے انعقاد میں پیش پیش رہا ہے۔

اس ادارے نے بین الاقوامی سطح کے قاریوں اور قرآنی شخصیات کو تنزانیہ مدعو کر کے قرآنی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ برس، مشہور قاری شیخ محمود شحات انور کو اس تنظیم نے مدعو کیا تھا، اور ان کی تلاوت کو تنزانیہ کے مسلمانوں نے بے حد پسند کیا۔

افریقہ کا سب سے بڑا حفظِ قرآن مقابلہ

تنزانیہ میں الحکمہ قرآنی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی حفظِ قرآن مسابقہ افریقہ کا سب سے بڑا قرآنی مقابلہ سمجھا جاتا ہے، جو فٹبال اسٹیڈیم میں منعقد کیا جاتا ہے۔

ہر سال اس مقابلے میں بے پناہ عوامی جوش و خروش دیکھنے میں آتا ہے، حتیٰ کہ اسٹیڈیم کے تمام نشستیں بھر جاتی ہیں اور دروازے بند ہونے کے باعث بے شمار شہری اس تاریخی قرآنی تقریب میں شرکت سے محروم رہ جاتے ہیں۔/

 

 

 

 

4272508

نظرات بینندگان
captcha