ایکنا نیوز، آستانہ مقدس امام حسینؑ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق امام حسینؑ کے روضہ مقدس نے ایک اعلیٰ سطحی میڈیا وفد کا استقبال کیا جو اٹلی سے آیا تھا۔ اس دورے کا اہتمام عراق کی وزارتِ خارجہ، محکمہ سیاحت اور بین الاقوامی میڈیا سینٹر (وابستہ به آستان) کے باہمی تعاون سے کیا گیا تھا۔
اس وفد نے امام ہادیؑ میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا، جو آستان مقدس حسینی کے زیرِ انتظام طبی تعلیم اور صحت کی خدمات کا ایک اہم ادارہ ہے۔ وفد نے جدید طبی ٹیکنالوجی اور مرکز کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
وفد نے آستان سے وابستہ دیگر کئی اداروں کا بھی دورہ کیا اور خاص طور پر صحت اور تعلیم کے شعبوں میں دی جانے والی خدمات پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔
اطالوی میڈیا وفد نے الزہرا (سلام اللہ علیها) گرلز یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا جو آستان حسینی کے زیرِ انتظام ہے۔ وفد نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات اور تعلیمی پروگراموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔
دورے کے دوران وفد نے عراق کے کئی مذہبی و سیاحتی مقامات کی زیارت بھی کی۔ ان دوروں کا مقصد عراق کی ثقافتی سرگرمیوں، ادیان کے درمیان فکری ہم آہنگی، انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد، باہمی بقائے باہمی اور امن و سلامتی کے فروغ کی کوششوں کو اجاگر کرنا تھا۔/
4279608