ایکنا نیوز- المیادین نیوز کے مطابق یمنی شہریوں نے آج جمعہ کے روز صوبہ صعدہ، ریمہ اور مارب میں وسیع پیمانے پر ریلیاں نکالیں اور ایران و اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے تناظر میں "انقلاب کی فتح کی مبارکباد اور غزہ کے ساتھ فتح تک ساتھ" کا نعرہ بلند کیا۔
یہ ریلیاں ان صوبوں کے مختلف شہروں اور علاقوں کے مرکزی و ذیلی میدانوں میں منعقد ہوئیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ آج شام دارالحکومت صنعاء کے "السبعین اسکوائر" میں بھی عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
اسی طرح، غزہ کی حمایت اور ایران کی فتح پر مبارکباد کے لیے ریلیاں 500 سے زائد مرکزی و ذیلی میدانوں میں، صوبہ الحدیدہ، حجہ، اب، عمران، تعز، ذمار، الجوف، المحویت، البیضا اور الضالع و لحج کے بعض علاقوں میں بھی نکالی جائیں گی۔
4291135