
ایکنا نیوز- عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ محمد اسحاق فیاض کی تشییع جنازہ گذشتہ روز نجف اشرف میں منعقد ہوئی۔
مرحوم آیت اللہ فیاض کا جسدِ خاکی کاظمین اور کربلائے معلیٰ میں عظیم الشان تشییعی مراسم کے بعد نجف اشرف پہنچا، جہاں سید محمد رضا سیستانی، محمد باقر سیستانی، علماء، فضلاء، حوزۂ علمیہ کے اساتذہ، سرکاری حکام اور عوام الناس نے ان کا استقبال کیا۔
تشییع کا آغاز نجف اشرف کے علاقے "الجدیدہ" میں واقع مرحوم آیت اللہ فیاض کے دفتر اور رہائش گاہ سے ہوا، جہاں سے جلوس روضۂ مبارک حضرت امیرالمؤمنینؑ کی جانب روانہ ہوا۔
اس سے قبل گزشتہ روز بھی کاظمین اور کربلائے معلیٰ میں ان کی تشییع جنازہ میں عوام، طلبہ، اساتذۂ حوزہ، علماء کرام اور عراقی حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے محبوب مرجعِ تقلید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔/



4356547