رهبر شهید اور فیملی کی نماز جنازہ معروف مرجع کی امامت میں ادا+ ویڈیو

IQNA

رهبر شهید اور فیملی کی نماز جنازہ معروف مرجع کی امامت میں ادا+ ویڈیو

7:31 - July 06, 2026
خبر کا کوڈ: 3520406
ایکنا: آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے اتوار کی صبح امتِ اسلام کے شہید رہبر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای اور ان کے خاندان کے چار شہداء کے پاکیزہ اجساد پر نمازِ جنازہ ادا کرائی۔

ایکنا نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، امتِ اسلام کے شہید رہبر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای اور ان کے بعض شہید اہلِ خانہ کے پاکیزہ اجساد پر نمازِ میت کی تقریب اتوار، پانچ جولائی کو آیت اللہ جعفر سبحانی، جو مراجعِ عظامِ تقلید میں سے ہیں، کی امامت میں منعقد ہوئی۔

شہید رہبر اور ان کے اہلِ خانہ کے اجساد پر نمازِ جنازہ تین مرتبہ ادا کی گئی۔ پہلی مرتبہ شہید رہبر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای (قدس اللہ نفسہ الزکیہ) کے جسدِ مطہر پر نماز پڑھی گئی۔ دوسری مرتبہ شہیدہ سیدہ بشری حسینی خامنہ‌ای، شہید مصباح الہدیٰ باقری اور شہیدہ زہرا حداد عادل کے اجساد پر نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ تیسری مرتبہ شہید رہبر کی 14 ماہ کی نواسی زہرا محمدی گلپایگانی کے جسدِ مطہر پر نماز پڑھی گئی۔

نمازِ جنازہ کی اس تقریب میں شہید رہبر کے فرزندان، اعلیٰ حکومتی عہدیداران، عسکری و سول حکام، ملک بھر سے آئے ہوئے عزادار عوام اور شہید رہبر کے خون کا مطالبہ کرنے والے افراد کے علاوہ دیگر ممالک سے آئے ہوئے عقیدت مند بھی شریک ہوئے۔

ایران کے شہید رہبر کے ساتھ عوامی وداع اور بدرقہ کی دو روزہ تقریبات کے اختتام کے بعد، شہید رہبر اور ان کے شہید اہلِ خانہ کی تشییع اور تکریم کی مرکزی تقریب پیر، 15 تیر کو تہران میں منعقد ہوگی، جس میں تہران کے عوام اور ایران و دیگر ممالک سے آنے والے عقیدت مند شرکت کریں گے۔ اس کے بعد شہید رہبر کا جسدِ مطہر منگل، 16 تیر کو قم منتقل کیا جائے گا، جہاں عوامی وداع اور نمازِ جنازہ کی مزید تقریبات منعقد ہوں گی۔

عراقی حکام کی درخواست پر امتِ اسلام کے شہید قائد کے ساتھ آخری وداع کے لیے بدھ  کو کربلا اور نجف میں بھی تشییع کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اس کے بعد شہید رہبر کا جسدِ مطہر تدفین کے لیے جمعرات کے روز مشہد مقدس منتقل کیا جائے گا۔/

ویڈیو کا کوڈ

 

4361952

نظرات بینندگان
captcha