ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "World Bulletin" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ ہفتے مصر کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مصر کی عدالت نے اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے اور اس کی تمام سرگرمیوں اور مظاہروں پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اس تنظیم سے وابستہ تمام مساجد کو سیل کیا جائے گا۔
گزشتہ بدھ کے روز مصر کی عبوری حکومت نے اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا اور اعلان کیا : تحقیقات اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ منگل کے روز منصورہ میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقع میں اخوان المسلمین ملوث ہے ۔
واضح رہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں ۱٦ افراد جاں بحق اور ۱۴۰ سے زیادہ زخمی ہوئے تھے ۔
1347812