ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "اخوان آنلائین"کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اس بیان میں واضح کیا گیا : اخوان المسلمین کی سرگرمیاں پر امن ہیں اور آئندہ بھی ان سرگرمیوں کو ہر قسم کے تشدد اور خون خرابے سے دور رہ کر جاری رکھا جائے گا ۔
اسی طرح تحریک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ۲۴ دسمبر کو دقھلیہ اور المنصورہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ دار مصری حکومت ہے زور دیا گیا : مصری میڈیا نے ایک دن قبل ان دھماکوں کے بارے میں خبردار کیا تھا ۔
اخوان المسلمین نے زور دیا ہے کہ تحقیقات سے پہلے ہی المنصور بم دھماکوں کو بہانہ بنا کر اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی مذموم سازش کی جارہی ہے ۔
1347849