ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " ISESCO" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہٴصحت اور بچوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم یونیسیف نے بھی شام کے اندر ۴ ملین سے زائد بچوں اسی طرح پڑوسی ممالک میں ہزاروں پناہ گزین شامی بچوں کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ان بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عوامی امداد کی اپیل کی گئی ہے ۔
اسی طرح ایسسکو نے عالمی برادری خصوصا اسلامی ممالک اور خیراتی اداروں سے شام میں جاری خانہ جنگی سے بے حال اور بھوک سے بلبلاتے بچوں کی نجات کے لیے امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی اپیل کی ہے ۔
1347658