ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے المنار چینل کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سفیر نے گزشتہ روز لبنان کے پارلیمانی سپیکر کے ساتھ ملاقات کے دوران لبنان کو درپیش سیکورٹی چیلنجز اور بیروت میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کے حوالے سے گفتگو کی ہے ۔
رکن آبادی نے ان تمام حملوں کے ماسٹر مائنڈ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : تمام شواہد اس بات کی حکایت کر رہے ہیں کہ ان دہشت گردانہ اقدامات کے پیچھے صرف ایک ہاتھ ملوث ہے ۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو بیان کرتے ہوئے مزید کہا : لبنان میں بم دھماکوں اور ممتاز شخصیات کے قتل سے صرف صیہونی دشمن فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔
1350045