ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "cameroonvoice.fr" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ الازہر "احمد الطیب" نے اعلان کیا : الازہر انتہاپسندانہ اور تکفیریت پر مبنی افکار کے ساتھ مقابلے کے لیے اگلے تین ماہ کے اندر اپنا سٹلائیٹ چینل کھولے گی ۔
انہوں نے خیال ظاہر کیا : یہ چینل عربی ، انگلش ، فرانسوی اور جرمن زبان میں اپنی فعالیت کرے گا جس کا ہدف تشدد اور انتہا پسندی کے مقابلے میں میانہ روی اور اعتدال پسندانہ افکار کی ترویج کرنا ہے ۔
انہوں نے مصر کے بنیادی قانون کی تدوین میں الازہر کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے واضح کیا : الازہر کسی بھی فرد یا تنظیم کو مصر کے اسلامی قانون اور شناخت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔
1350140