ایران کی قرآن خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "العھد" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی علالت کے باعث اس دفعہ نماز جمعہ بحرین کی علما کونسل کے صدر سید مجید المشعل کی امامت میں ادا کی گئی ہے ۔
سید مجید المشعل نے کہا : ہماری پر امن سیاسی اور عوامی تحریک خطے میں جاری کشیدگیوں سے متاثر ہوئے بغیر اپنے مشن پر پوری طاقت اور پائیداری کے ساتھ گامزن ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : دنیا والوں کے سامنے یہ آشکار ہو چکا ہے کہ بحرینی عوام کے مطالبات عزت ، مساوات ، انصاف اور حق خود ارادیت پر مبنی ہیں ۔
1350095